ن لیگ کے رکن سندھ اسمبلی ہمایوں خان ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شامل

Published on March 22, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 276)      No Comments

کراچی(یواین پی)مسلم لیگ ن کے رکن سندھ اسمبلی ہمایوں خان ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے۔ فریال تالپور کہتی ہیں کہ پیپلز پارٹی حکومت نہیں، لوگوں کی خدمت کرتی ہے۔عام انتخابات قریب آتے ہی سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے۔ سندھ میں مسلم لیگ (ن) کے پتے ایک ایک کر کے پیپلز پارٹی کے آنگن میں گرنے لگے۔ مسلم لیگ (ن) کے رکن سندھ اسمبلی ہمایوں خان نے اپنی رہائش گاہ پر فریال تالپور اور نثار کھوڑو سمیت دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما فریال تالپور نے ہمایوں خان کے فیصلے کو درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی وہ جماعت ہے جو لوگوں کا مسائل حل کرتی ہے۔پیپلز پارٹی سندھ کے صدر اور صوبائی وزیر نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ جو کہتے تھے کہ روک سکو تو روک لو تو وہ جان لیں کہ اب ہم انہیں روک کر دکھا رہے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes