دہشت گردوں کے بزدلانہ اقدامات ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے،دہشت گردی کو ہر قمیت پر ختم کریں گے:آرمی چیف

Published on December 3, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 282)      No Comments

راولپنڈی (یواین پی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے بزدلانہ اقدامات ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے دہشت گردی کو ہر قمیت پر ختم کریں گے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ لاہور میں شہید میجر محمداسحاق کے گھر آئے اور شہید کے لئے انہوں نے فاتحہ خوانی کی ۔اس موقع پرآرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہمارے ا فسروں اور جوانوں کی عظیم قربانیوں نے قومی عزم کو مضبوط کیا دہشت گردوں کے بزدلانہ اقدامات ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے دہشت گردوں کوہر قمیت سے ختم کریں گے۔
کور کمانڈرلیفٹنٹ جنرل عامر ریاض بھی اس وقت ملاقات میں شریک تھے۔واضح رہے میجر اسحاق سکیورٹی فورسز کے ساتھ دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ڈی آئی خان کے علاقے کلاچی میں آپریشن کے دہشتگردوں کی جانب سے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہوگئے تھے

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy