جے یو آئی (ف) جدہ کے زیر اہتمام تعارفی نشست اورکارکردگی کا جائزہ

Published on December 5, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 467)      No Comments

جدہ ( زکیر احمد بھٹی) جمیعت علمائے اسلام (ف) جدہ کے زہراہتمام مہران ہوٹل میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ ایک نشست منعقد کی گئی۔ جس میں تنظیم کےعہداداروں اور ممبران کا تعارف اور گذشتہ ایک برس کی کارکردگی کا جائزہ پیش کیا گیا۔کاروائی کا آغازقاری تاج محمد ہزاروی کی تلاوت قران پاک سے ہوا۔ اس کےبعد مدرسہ عبداللہ بن زبیر کے عثمان جیلانی نے ہدیہ نعتﷺ پیش کی۔ امیر جمیعت علمائے اسلام جدہ مولانا محمد یوسف خان لغاری نے مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے تنظیم کا مفصل تعارف اور ایک سالہ سفر کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ انھوں نے ہدایت اور دین حق کے موضوع مختصر درس بھی دیا۔ انھوں نے جمبوریت کے مستحکم ہونے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جمبوریت کے مستحکم ہونے سے ادارے اور میڈیا بھی مستحکم ہوتے ہیں۔ انھوں نے کہا کی سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی کے جو مسائل ہیں ان کے حل اور بہتری کے لئے ہمیں اور میڈیا کو کندھے سے کندھا ملا کر چلنا ہوگا۔ انھوں نے پاکستان جرنلسٹ فورم کے چیئرمین امیر محمد خان اور سید مسرت خلیل ۔جمیل راٹھور اسد اکرم خالد چیمہ زکیر احمد بھٹی نے شرکت کی ۔سینئر نائب امیر جے یو آئی جدہ سردار کامران خان نے اپنے خطاب ایک سالہ کارکردگی اور اہداف پر روشنی ڈالی۔ انھوں نے اس بات پر فخر کا اظہار کیاکہ جمیعت کے کارکنوں کاجماعت کے قائدین سے براہ راست رابطہ رہتا ہے جس مسائل کے حل میں بڑی مدد ملتی ہے۔نے انھوں نے کہا کہ پاکستاان میں ہمارا صد سالہ جو اجتماع ہوا تھا اس سے پاکستان اور سعودی عرب کے ساتھ دیرینہ تعلقات میں مزید اضافہ ہوا ۔ انھوں نے جدہ میں تنظیم کی سماجی خدمات سے بھی آگاہ کیا اور کہا کہ کمیونٹی کے مسائل کے لئے علیحدہ فورم تشکیل دیا گیا ہے جس نے ایک سال کے دوران درجنوں معملات نپٹائے ہیں۔جرنلسٹ فورم کے چیئرمین امیر محمد خان نے صحافیوں کی جانب سے خطاب کرتے ہوئے تنظیم کو بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ انھوں نے کہا کہ جے یو آئی نے ہمیشہ بغیر کسی رنگ ، نسب، مذہب کے صرف پاکستان کی سیاست کی ہے۔ اس موقع ہرجدہ کے جن نمایاں اراکین نے شرکت کی ان میں مولانا سمیع الحق،آعظم خان، خان محمد، محمد بشیر ، مولانا نور الحق، قاری حفیظ اللہ، کرم شاہ،قاری عمران اور قاری واقف نے شرکت کی۔ آخر میں مولانا عبدالکریم ہزاروی نے اختتامی اور تشکر کے الفاظ ادا کیےاور دعائیہ کلمات پر نشست کا اختتام کیا۔ نظامت کے فرائض جنرل سکریٹری مولانا محمد سلیم خان نے ادا کئے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题