میئر لندن کی مزار قائد پر حاضری اور فاتحہ خوانی، جبکہ کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کئے

Published on December 8, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 266)      No Comments

لندن میں ہندو،سکھ،مسلم ہر رنگ ونسل کے لوگ رہتے ہیں، ہمیں آئندہ 70سالوں کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے
کراچی(یو این پی) میئر لندن صادق خان کا کہنا ہے کہ مجھے پاکستانی بیک گراؤنڈ پر فخر ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے دورے پر آئے میئرلندن صادق خان اسلام آباد سے کراچی پہنچے اور مزارقائد پر حاضری دی ، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی جبکہ کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کئے۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئر لندن صادق خان کا کہنا تھا کہ کراچی آمد پر فخر محسوس کررہاہوں ، لندن میں تعلیم، کاروبار اور سیاحت کیلئے آپ کو خوش آمدید کہتا ہے۔یوا ین پی کے مطابق صادق خان نے کہا کہ لندن میں ہندو،سکھ،مسلم ہر رنگ ونسل کے لوگ رہتے ہیں، ہمیں آئندہ 70سالوں کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔کراچی میں دورے کے دوران میئر لندن گورنرسندھ اوروزیراعلیٰ سندھ سے بھی ملاقات کریں گے جبکہ برطانوی ڈپٹی ہائی کمیشن کی جانب سے میئرلندن کے اعزازمیں استقبالیہ دیا جائے گا۔کراچی آمد سے قبل میئر لندن کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مجھے بے انتہا پیار ملا ہے، کراچی پاکستان کا انتہائی اہم شہر ہے، اس کا دورہ کرکے خوشی ہوگی۔اس سے قبل میئر لندن صادق نے وزیراعظم شاہدخاقان عباسی، وزیرخارجہ خواجہ آصف اور میئر کراچی سے ملاقاتیں کیں ، جس میں میئرلندن کوعلاقائی، معاشی میدان میں پاکستانی کامیابیوں سےآگاہ کیاگیا جبکہ صادق خان نے دونوں ممالک میں مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا تھا۔وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ہرپاکستانی کوصادق خان کیلندن میئرمنتخب ہونیپرفخر ہے، پاکستان برطانیہ کے ساتھ قریبی تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔میئرکراچی وسیم اختر کا کہنا تھا کہ صادق خان کی لندن از اوپن مہم میں بھرپورتعاون کیاجائیگا، کاروباری شعبے میں دونوں شہروں میں تعلقات مزید مستحکم ہونگے۔واضح رہے کہ 2 روز قبل میئر لندن صادق خان 9 رکنی وفد کے ساتھ بھارت سے براستہ واہگہ بارڈرلاہور پہنچے تھے ، مئیر لاہور مبشر جاوید اوربرطانوی ہائی کمشنر تھامس انڈریو نیاستقبال کیا تھا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes