عمران سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ٹھیکیدار نہ بنیں

Published on December 12, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 271)      No Comments

اسلام آباد(یوا ین پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ٹھیکیدار نہ بنیں بلکہ پارلیمنٹ پر کئے گئے حملے کا جواب دیں، پیر کے روز عمران خان کی جانب سے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ عوام پارلیمنٹ پر حملہ کرنے والے کی سزا کے انتظار میں ہے۔ عمران خان نے چار سال میں جھوٹ پر جھوٹ بولا تاہم اس کو شرم نہیں آئی۔ مریم اورنگزیب نے چیئرمین پی ٹی آئی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ خان صاحب آج بھی کنٹینر پر کھڑے ہیں، ان کا مقصد اگر کرپشن کا خاتمہ ہوتا تو خیبر پختونخوا کمیشن بند نہ ہوتا لیکن بدقسمتی سے خیبر پختونخوا میں احتساب کمیشن کو آج بھی تالے لگے ہوئے ہیں۔ خان صاحب اپنی اور اپنی حکومت کی کرپشن چھپانے کے لئے شور مچا رہے ہیں۔ اخلاقیات کا درس دینے والے عائشہ گلالئی کے اعتراضات کا جواب نہیں دے سکے تو وہ عدالتوں کو کیا جواب دیں گے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes