جنسی ہراسانی فلم انڈسٹری کی حقیقت ہے، اداکارہ کاجول

Published on November 8, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 55)      No Comments

ممبئی(یواین پی)کاجول نے تنوشری دتہ کے حق میں آواز اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ جنسی ہراسانی فلم انڈسٹری کی حقیقت ہے۔ایک بھارتی ویب سائٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں کاجول نے بالی ووڈ میں جنسی ہراسانی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ تنوشری دتہ نے جو کہا وہ واقعی حقیقت ہے لیکن ہراسانی جیسا قبیح فعل صرف فلم انڈسٹری تک محدود نہیں ہے بلکہ ہر جگہ ہے۔ صرف خواتین کو نہیں بلکہ مردوں کو بھی جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ اداکارہ کاجول نے کہا بالی ووڈ میں میرا کیریئر کافی طویل ہے لیکن مجھے کبھی ہراسانی کا سامنا نہیں کرناپڑا تاہم اگر کبھی ایسا ہوتا تو میں اس کے خلاف ضرور آواز اٹھاتی۔کاجول نے ”می ٹومہم“ کے بارے میں کہا کہ اس مہم کا مطلب ہے کہ آپ اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافی کے خلاف کھڑے ہورہے ہیں جسے دیکھ کر دوسرے لوگوں میں بھی ہمت آتی ہے اور وہ بھی اپنی آواز بلند کرتے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes