ایاز صادق نے اسمبلیوں کے مستقبل پر اندرکی خبردی، فاٹا کو حقوق ملنے تک ایوان میں نہیں بیٹھیں گے: خورشید شاہ

Published on December 14, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 259)      No Comments

سلام آباد (یواین پی) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ایاز صادق نے اسمبلیوں سے متعلق بات کرکے اندر کی خبر دی ہے، جن خطرات سے ملک گزر رہا ہے سٹیک ہولڈرز کو آنکھیں کھول کر چلنا ہوگا، جب تک فاٹا کو حقوق نہیں دیے جاتے اس وقت تک ایوان میں نہیں بیٹھیں گے۔
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ حالات ہمیں بھی مشکوک لگ رہے ہیں لیکن سپیکر قومی اسمبلی نے اسمبلیوں کے مستقبل پر اندرکی خبردی ، ایازصادق کوحالات کازیادہ احساس اورسمجھ ہے۔ ایک سیاسی جماعت دباﺅڈال رہی ہے کہ فوری انتخابات نہ ہوئے تو خانہ جنگی ہوگی، جن خطرات سے ملک گزر رہا ہے سٹیک ہولڈرز کو آنکھیں کھول کر چلنا ہوگا۔ واضح رہے کہ سپیکر قومی اسمبلی سرداری ایاز صادق نے اپنے ایک بیان میں مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں اسمبلیاں اپنی مدت پوری کرتی ہوئی نظر نہیں آرہیں۔بعد ازاں قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے سید خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت کا مطلب ہے محمود اچکزئی ، مولانا فضل الرحمان اور اتحادی لیکن یہ پارلیمنٹ پاکستان کے عوام کی ہے ، او آئی سی اورافغانستان کا ایشو بھی پارلیمنٹ میں ڈسکس ہوناچاہیے۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا کے 95 فیصد لوگ انضمام سے اتفاق کرتے ہیں، اپوزیشن پارلیمنٹ کو ربر اسٹیمپ نہیں بننے دے گی، فاٹا کے لوگوں کو آئینی حیثیت دینا چاہتے ہیں ۔
خورشید شاہ نے کہا کہ فاٹا کے لوگوں کو آئینی حقوق دیے جائیں اور جب تک انہیں حقوق نہیں دیے جاتے ایوان میں نہیں بیٹھیں گے۔ خورشید شاہ کی تقریر کے بعد اپوزیشن جماعتوں نے فاٹا اصلاحات کا بل ایجنڈے کی کارروائی سے نکالنے کے معاملے پر ایوان سے واک آﺅٹ کردیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog