ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی صدارت ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس

Published on December 20, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 88)      No Comments

تھوک وپرچون قیمتوں کا ازسرنو جائزہ لے کر مختلف اشیائے خورونوش کی قیمتیں نئے سرے سے مقرر
فیصل آباد (یو این پی)ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں بعض اشیائے ضروریہ کی موجودہ تھوک وپرچون قیمتوں کا ازسرنو جائزہ لے کر مختلف اشیائے خورونوش کی قیمتیں نئے سرے سے مقررجبکہ بعض کی سابقہ قیمتیں برقرار رکھی گئیں۔تفصیلات کے مطابق چنا سفید (موٹا) کی تھوک قیمت 192روپے فی کلوگرام اور پرچون قیمت 198روپے فی کلوگرام ہوگی اس طرح چنا سفیدباریک 176روپے اور 182روپے، چنا سیاہ موٹا 132روپے اور 136روپے فی کلو گرام،چنا سیاہ باریک 127روپے اور132روپے فی کلوگرام،دال چنا (موٹی)134 روپے اور 138روپے،دال چنا (باریک)126 روپے اور 130روپے فی کلوگرام،دال مونگ کوری (بغیر دھلی)12 روپے کم ہوکر 118روپے اور122روپے، دال ماش دھلی ہوئی 247روپے اور 252روپے فی کلوگرام،دال ماش بغیر دھلی 224روپے اور 230روپے فی کلوگرام،دال مسورموٹی 189روپے اور 195روپے فی کلوگرام،دال مسور (باریک) 206 روپے اور 210روپے فی کلوگرام،بیسن 142روپے اور 147روپے فی کلوگرام،چاول باسمتی سپر کرنل پرانا 131روپے اور 135روپے فی کلو گرام،چاول اری تھوک میں 53 روپے اور پرچون میں 58روپے فی کلوگرام کے حساب سے فروخت ہوگا۔آٹا 20 کلو گرام تھیلہ 1100 روپے،10 کلوگرام 550 روپے،چکی پر ایک کلوگرام آٹا کی قیمت 62 روپے مقرر کی گئی ہے۔دودھ 95روپے فی کلوگرام،دہی 100 روپے،گوشت چھوٹا 950 روپے،گوشت بڑا۔450روپے فی کلوگرام کے حساب سے فروخت ہوگا۔روٹی سو گرام وزنی 7روپے، روٹی خمیری 8 روپے،نان سادہ 10 روپے اور ایک کلو گرام کوئلہ کی قیمت 80روپے ہوگی۔پھلوں،سبزیوں اور چکن کے نرخ روزانہ کی بنیاد پر مقرر کئے جائیں گے۔ڈپٹی کمشنرعلی شہزادنے تاجروں ودکانداروں سے کہا ہے کہ گرانفروشی سے گریز اور صارفین کو کنٹرول قیمتوں پر اشیائے ضروریہ کی دستیابی کویقینی بنایا جائے۔انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سے کہا کہ وہ اشیاءکی نرخناموں کے مطابق مقررہ قیمتوں پر عملدرآمد کرائیں اور گرانفروشوں کے خلاف ان کی کارروائیوں سے صارفین کو ریلیف ملنا

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog