میرا جینا اور مرنا پاکستان میں ہے؛ عمران خان

Published on December 18, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 380)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف نے عدلیہ کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے، ان سے پوچھتا ہوں کہ انہوں نے کبھی زندگی میں کوئی تحریک چلائی ہے؟ شیخ رشید احمد کہتے ہیں کہ میں جمائمہ کو واپس بلا لوں، شیخ رشید آپ پرانی باتیں نہ کریں، نواز شریف! آپ نے 300 ارب کاجواب دینا تھا، نواز شریف نے سپریم کورٹ میں صرف ایک قطری خط پیش کیا، ملک کا بچہ بچہ قطری خط کو فراڈ کہہ رہا ہے، نواز شریف کی تحریک کا انتظار ہے، ایک طرف سے نواز شریف نکلے دوسری طرف سے میں نکلوں گا، دیکھیں گے عوام کس کے ساتھ ہیں، 2018ء کا انتخابی میچ جیت کر دیکھاؤں گا۔ اتوار کے روز اوکاڑہ میں تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ نواز شریف اپنے اور میرے کیس کا موازنہ کر رہے ہیں، نواز شریف آپ قومی مجرم ہیں، 20 سال بیرون ملک کمائی کی سب کچھ پاکستان لے کر آیا، نواز شریف کا 30 ہزار کروڑ بیرون ملک پڑا ہے، میں نے فلیٹ سے متعلق 60 دستاویزات پیش کی، میرا ایک روپیہ پاکستان سے باہر نہیں، میرا جینا اور مرنا پاکستان میں ہے، دعوے سے کہتا ہوں 30 سال تک عدلیہ نواز شریف کو بچاتی رہی، وفاقی میں اس وقت نواز شریف کی حکومت ہے، پنجاب میں نواز شریف کی حکومت ہے، نواز شریف کس کے خلاف تحریک چلائیں گے، گیدڑ تحریک نہیں چلا سکتے، جب گیدڑ کی موت آتی ہے تو شہر کا رخ کرتا ہے، نواز شریف آپ کی تحریک میں پہلے کسان آپ کو ٹماٹروں سے خوش آمدید کہیں گے، نواز شریف کی اقتدار سے قبل ایک فیکٹری تھی، اقتدار کے بعد نواز شریف کی 30 فیکٹریاں ہو گئیں، کیا میں نے ایک بھی فیکٹری لگائی؟ کیا بینک سے ایک روپیہ بھی قرضہ لیا؟ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اپنی چوری بچانے کے لئے عدالت پر الزام لگا رہے ہیں، عدالت نواز شریف کو بری کر دے تو تعریفیں کرنے لگیں گے، شہباز شریف بہت بڑا ڈرامہ ہیں، نواز شریف نکلو، میں بھی نکلوں گا دیکھتے ہیں عوام کس کے ساتھ ہے؟ تحریک انصاف پاکستان کے اداروں کو مضبوط کرے گی، پاکستان کو ایسا ملک بنائیں گے جو غریب ممالک کو قرضے دے گا، ہم پاکستان کو عظیم ملک بنا کر دکھائیں گے۔ عمران خان نے کہا کہ بیگم سلونی بخاری کا دو دن پہلے انتقال ہو گیا، سلونی بخاری پی ٹی آئی میں تب شامل ہوئی جب لوگ پی ٹی آئی کا مذاق اڑاتے تھے، سلونی بخاری نے میرے برے وقت میں میرا ساتھ دیا، قائد اعظم نے پاکستان اس لیے بنایا تھا کہ اقلیتوں کو حقوق مل سکیں، بھارت میں اقلیتوں سے کیا سلوک ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم شہباز شریف کے خلاف نیب میں جائیں گے، ان کے خلاف نئی چیزیں آئی ہیں، پاکستان کے لوگ نواز شریف سے ایک سوال پوچھیں گے، نواز شریف بتائیں کس کو خوش کرنے کے لیے ختم نبوت قانون کو تبدیل کرنے کی کوشش کی، نواز شریف جسٹس قیوم کی طرح کے جج چاہتا ہے، نواز شریف جسٹس سجاد علی شاہ کے زمانے کی سپریم کورٹ چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ نواز شریف، شہباز شریف، اسحاق ڈار کے بچے اربوں پتی ہیں، خواجہ آصف سے بھی 15 لاکھ روپے جو دبئی سے لیتے ہیں اس کا پوچھوں گا، امپائرز کو بھی بلا لو اس کے باوجود نواز شریف کو شکست دیں گے، 2018ء کا انتخابی میچ ہر صورت جیت کر دکھائیں گے، ہر کرپٹ سیاستدان نواز شریف کے ساتھ کھڑا ہے، نواز شریف الیکشن کراؤ، دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا۔ عمران خان نے وزیر اعظم شاہد خاقان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خاقان عباسی آپ شریف خاندان کی غلامی کر رہے ہو، اقتدار میں آ کر پنجاب پولیس کو خیبر پختونخواہ کی پولیس کی طرح عزت دلاؤں گا۔ عمران خان نے کہا کہ سنو اوکاڑہ والو! ’’ میں آپ کا بڑا بھائی ہوں، میں نے پوری دنیا گھوم کر دیکھی ہوئی ہے، میں پوری دنیا گھوما ہوں۔ انہوں نے کہا کہ رانا ثناء اللہ شکل سے ہی ڈاکو لگتا ہے، ماڈل ٹاؤن میں شہباز شریف اور رانا ثنااللہ نے معصوم لوگوں پر گولیاں چلوائیں، جہانگیر ترین نے جو پارٹی کے لیے محنت کی، انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں، شیخ صاحب پرانی باتیں نہ کریں۔

 

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes