پاکستان تیزی سے بدل رہا ,صنعت کار اور تاجر ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت سے کام کرتے ہیں:گورنر سندھ محمد زبیر

Published on May 26, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 300)      No Comments

   کراچی (یوا ین پی)گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ صنعت کار اور تاجر ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت سے کام کرتے ہیں ،خوشحال صنعت کار اور  تاجروں کے بغیر معاشی اہداف کا حصول ممکن نہیں ، حکومت صنعتی علاقوں میں انفراسٹرکچر کی ترقی کے لئے ہر ممکن وسائل بروئے کا ر لارہی ہے، کراچی ملک کا معاشی حب  جہاں دنیا کی تمام ملٹی نیشنل کمپنیوں کے دفاتر منافع بخش کاروبار سے منسلک ہیں ، امن و امان کے قیام سے سرمایہ کاروں کے اعتماد اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، ملکی معشیت کے استحکام میں کراچی کے صنعت کاروں اور تاجروں کا  اہم کردار ، مشکل حالات میں بھی کراچی کے صنعت کار اور تاجروں نے معاشی و کاروبار سرگرمیاں جاری رکھیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفاق ایوان ہائے تجارت و صنعت پاکستان کے دورے کے دوران منیجنگ کمیٹی اراکین سے گفتگو میں کیا ۔اس موقع پر ایف پی سی سی آئی کے صدر زبیر طفیل ، نائب صدر مرزا اختیار بیگ ،معروف صنعت کارایس ایم منیر ، سینیٹر عبد الحسیب خان اور عبد السمیع خان سمیت دیگر بھی شریک تھے ۔ گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ قومی سطح پر درپیش سنگین چیلنجز کے با وجود موجودہ دور میں معاشی ترقی میں مسلسل اضافہ ہو رہاہے ، امن و امان کے قیام کے بعد حکومت کی پوری توجہ ترقیاتی کام اور معاشی استحکام پر مرکوز ہے ،حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو نہ صرف سرمایہ کاری کے لئے راغب بلکہ انھیں ہر ممکن تعاون و مدد بھی فراہم کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے امن و امان کے قیام اور توانائی بحران کے خاتمہ کے لئے جو اقدامات اٹھائے اس کے نتائج آج پوری قوم کے سامنے ہے ، آج دنیا بھی اعتراف کررہی ہے کہ پاکستان تیزی سے بدل رہا ہے ، پر امن ملک معاشی خوشحالی کے اہداف کے حصول کے لئے گامزن ہے جس میں زبردست کامیابی حاصل ہو رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی کے اعتماد کا واضح مظہر سی پیک منصوبہ خطہ گیم چینجر ثابت ہو گا اس منصوبہ کی تکمیل سے پاکستان تجارتی دنیا سے جڑ جائے گا ، کم وقت میں تجارتی منڈیوں تک رسائی ممکن ہوگی ، راہداری سے پاک چین ہی نہیں بلکہ دیگر ممالک جو اس منصوبہ کی افادیت سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں شامل ہونگے ۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت صرف چین سے ہی نہیں بلکہ دیگر ممالک سے بھی رابطہ میں ہے تاکہ سرمایہ کاری میں مزید اضافہ کیا جا سکے ، کئی ممالک پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں ، بہت جلد پاکستان دنیا کے عالمی معاشی نقشہ پر نمایاں مقام حاصل کرنے میں کامیاب ہو جا ئے گا ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں بجلی کی طلب 5000 میگا واٹ سے کم ہے مارچ 2018 ء تک توانائی منصوبوں کی تکمیل سے نیشنل گرڈ اسٹیشن میں 10500 میگا واٹ بجلی داخل ہو جائے گی جس سے نہ صرف ہم اپنی ضروریات کو پورا کرسکیں گے بلکہ اضافی بجلی بھی حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے ، سی پیک منصوبہ میں بھی 32 ارب ڈالرز کے توانائی منصوبوں شامل ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حکومت صنعت کاروں اور تاجروں کی خوشحالی کے ایجنڈے پر کام کررہی ہے ،وزیر اعظم پاکستان کی معاشی پالیسی کے مثبت نتائج میں صنعت کاروں اور تاجروں کو بھرپور فائدہ ہو رہا ہے ، آج ہماری اسٹاک ایکس چینج دنیا کی تیسری بڑی ایکس چینج بن چکی ہے ،معاشی اشاریئے مثبت ہو رہے ہیں ، سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ نئی انڈسٹریاں بھی قائم ہو رہی ہیں ، پاکستان میں کام کرنے والی دنیا کی ملٹی نیشنل کمپنیوں میں سے زیادہ تر مزید سرمایہ کاری میں بھرپور دلچسپی رکھتی ہیں 

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes