چیف جسٹس کا پی آئی سی کا فوری دورہ کرنے کا فیصلہ، پہلے کراچی میں سہولیات کیلئے اقدامات اٹھائے اب پنجاب کی باری ہے: ثاقب نثار

Published on December 19, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 236)      No Comments

لاہور (یواین پی) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) لاہور کا فوری دورہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ پہلے کراچی میں سہولیات کیلئے اقدامات اٹھائے اب پنجاب کی باری ہے۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں صاف پانی کی فراہمی کے کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان نے چیف سیکرٹری پر اظہار برہمی کیا۔ انہوں نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ گھروں میں پینے والے پانی میں آفینک کی مقدار کتنی ہے، پنجاب حکومت عوام کو صحت ، تعلیم اور صاف پانی کی فراہمی کیلئے کیا کر رہی ہے، ہسپتالوں، کالجز ، سکولز میں پانی کا معیار کیا ہے ، اس سے آگاہ کیا جا ئے ، ہسپتالوں کی حالت زار کس قسم کی ہے؟ ۔نجی کالجز بھاری فیسیں لے رہے ہیں لیکن بچوں کو پانی کیسا دیا جا رہا ہے، آپ لوگ صرف زبانی جمع خرچ کرتے ہیں ۔انہوں نے چیف سیکرٹری کو حکم دیا کہ وہ اپنی تمام مصروفیات ترک کردیں اور عدالت میں موجود رہیں۔ چیف جسٹس نے چیف سیکرٹری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا چیف سیکرٹری صاحب آپ ساری مصروفیات ختم کرکے ہمارے ساتھ رہیں، آپ ابھی ہمارے ساتھ پی آئی سی چلیں ، وہاں کی حالت دیکھتے ہیں، پہلے کراچی میں سہولیات کیلئے اقدامات اٹھائے اب پنجاب کی باری ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog