ماضی میں مجھ سمیت سب سے غلطیاں ہوئیں، ریحام خان

Published on March 19, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 387)      No Comments

222
نئی دہلی(یواین پی) چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحا م خان کا کہنا ہے کہ ایک وقت تھا کہ کسی کو میرا نام تک معلوم نہیں تھا، انسان خطا کا پتلا ہے، غلطیاں سب سے ہوئی ہیں ماضی میں مجھ سے بھی ہو ئیں ہیں۔ نئی دہلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ریحا م خان کا کہنا تھا کہ ایک وقت تھا کہ کوئی میرا نام بھی نہیں جانتا تھا ، ایک سوال کے جواب میں ریحام خان کا کہنا تھا کہ میرا ماضی سب کے سامنے ہے ، غلطیاں سب سے ہوتی ہیں اور مجھ سے بھی ماضی میں بہت سی غلطیاں ہوئیں۔ واضح رہے ریحا م خان ان دنوں نئی دہلی میں بھارتی اخبار ا نڈیا ٹوڈے کی دعوت پر نئی دہلی میں ہونے والی ایک کانفرنس میں شرکت کے لیے موجود ہیں جبکہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پاک بھارت میچ دیکھنے بھارت پہنچ چکے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes