ن لیگ اور پیپلزپارٹی کیخلاف غیر ملکی فنڈنگ سے متعلق درخواست سماعت کیلئے منظور،جواب طلب، بھاگنے نہیں دیں گے:فرخ حبیب

Published on December 19, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 224)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کیخلاف غیر ملکی فنڈنگ سے متعلق پی ٹی آئی کے فرخ حبیب کی درخواست سماعت کیلئے منظور کر لی اور دونوں جماعتوں کے سربراہان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 8 جنوری تک جواب طلب کر لیا۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر سردار رضا حیات کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ نے درخواست کی سماعت کی، تحریک انصاف کی جانب سے فرخ حبیب اور وکیل فیصل چودھری الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے ۔الیکشن کمیشن نے ن لیگ اور پیپلزپارٹی کیخلاف فارن فنڈنگ کیس سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے نوازشریف ،بلاول بھٹو اورآصف زرداری کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 8 جنوری تک جواب طلب کر لیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme