اسرائیل کون گیا؟مریم نواز مشکل میں پھنس گئی

Published on December 17, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 174)      No Comments

لاہور (یواین پی) گزشتہ روز اچانک پھیلنے والی ایک افواہ نے ہر طرف شور مچائے رکھا کہ پاکستان سے اسرائیل کا خفیہ دورہ کرنے کون گیا؟یہ خبر من گھڑت اور جعلی تھی جس حوالے سے کسی قسم کا کوئی مستند ثبوت سامنے نہیں آ سکا۔تاہم مریم نواز شریف نے ٹویٹر پر ایک اسرائیلی اخبار کی جھوٹی رپورٹ نا صرف شیئر کی بلکہ ایک ٹویٹ کی جس میں انہوں نے اسرائیلی ٹیلی ویژن آئی 24 کو دیئے گئے نور داہری کے مختصر انٹرویو کا ایک کلپ شیئر کیا اور نورداہری کی ٹویٹ میں لکھی گئی لائن کو کاپی پیسٹ کردیا جس میں لکھا تھا وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی کے تل ابیب دورے سے متعلق میرے اسرائیلی ٹیلی ویژن چینل کو انٹرویو کا ایک کلپ۔مریم نواز نے یہ کلپ تو حکومت کے خلاف شیئر کیا تھا لیکن یہ ان کے اپنے ہی خلاف ہو گیا کیونکہ اس ویڈیو میں نور داہری نے دعویٰ کیا تھا کہ ماضی میں جب نواز شریف وزیراعظم تھے تو انہوں نے 2 بار اسرائیل سے تعلقات کی بحالی کیلئے وفد بھیجے تھے اور جب بینظیر حکومت میں تھیں تو انہوں نے واشنگٹن میں اسرائیلی وفد سے ملاقات کی تھی انہوں نے بھی تعلقات کی بحالی سے متعلق بات چیت کی تھی۔وزیراعظم عمران خان کے ڈیجیٹل میڈیا افیئر ز پر فوکل پرسن ڈاکٹر ارسلان خالد نے مریم نواز کے انٹرویو کے کلپ شیئر کرنے والی ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرکے لکھا کہ “اب اس کلپ کو ڈیلیٹ مت کرنا”، اور تبھی مریم نواز نے اس ٹویٹ کو ڈیلیٹ کردیا۔تاہم ٹویٹر صارفین نے مریم نواز کے ڈیلیٹ ہوئے ٹویٹ کو محفوظ کر لیا تھا جس میں نور داہری اسرائیلی ٹی وی چینل آئی 24 کو انٹرویو کے دوران کہہ رہے تھے کہ پاکستان میں آج کل اپوزیشن پارٹیز جن میں نواز شریف کی پارٹی اور پیپلزپارٹی بھی شامل ہیں عمران خان کی حکومت کے خلاف اسرائیل کارڈ کھیل رہی ہیں۔یاد رہے کہ آج ایک اسرائیلی اخبار نے ایک جھوٹی رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ نومبر کے اواخر میں پاکستانی وزیر اعظم کے مشیر نے اسرائیل کا دورہ کیا، اس رپورٹ کی اہمیت نہ ہونے کے برابر تھی کیونکہ اس میں کوئی مستند حوالہ شامل نہیں تھا کہ یہ معلومات کس ذریعے سے حاصل کی گئی ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes