شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے پارٹی کو غلط مشورے دیئے ، مریم نواز نے کچھ اور ہی کہہ دیا

Published on December 20, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 259)      No Comments

لاہور(یواین پی) سینئر تجزیہ کارچوہدری غلام حسین نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اہم انکشاف کیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز نے لندن کے دورے کے بعد جاتی عمرہ میں کچھ لوگوں سے ملاقات کی ہے جن میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ،وفاقی وزیر ریلوئے خواجہ سعد رفیق اور سابق وزیرپرویز رشید موجود تھے وہاں پر مریم نواز نے ان لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 28جولائی کو ہمیں عدلیہ کے خلاف تحریک چلا دینی چاہے تھے لیکن حمزہ شہباز ،شہباز شریف اور ان کے ساتھیوں نے ہمیں غلط مشورے دئیے انہوں نے اپنے چچا شہباز شریف اور اپنے کزن کے خلاف دھواں دار تقریر کی ۔انہوں نے مزید کیا کہا کہ شہباز شریف نے حدیبیہ پیپر ملز کیس میں اپنے آپ کو نکلوا لیا ہے لیکن ہمیں پھنسوا دیا ہے اگر اب ہم نے عدلیہ کے خلاف تحریک نہ چلائی ،طاقت کا مظاہرہ نہ کیا ،فوج اور عدلیہ کے خلاف نے نکلے تو ہمیں مزید بہت نقصان پہنچے گا

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog