ن لیگ کو تاریخی دھچکا ، مزید کتنے ارکان استعفیٰ پیش کرنیوالےہیں

Published on December 21, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 249)      No Comments

اسلام آباد(یو این پی)مبشر لقمان نے نجی ٹی وی چینل میں گفتگو کر تے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف شیخ مجیب الرحمن بننے کی کوشش کر رہے ہیں وہ اداروں سے ٹکراؤ کا حتمی فیصلہ کر چکے ہیں عدلیہ کے خلاف تحریک چلا کر انہیں زچ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔انہوں نے اپنی گفتگو میں کہا میاں نواز شریف نے عدالتوں کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان بھی کر دیا ہے شاید وہ یہ سب اس لئے کرنا چاہتے ہیں کیونکہ وہ اداروں کو زچ کرنا چاہتے ہیں ۔نواز شریف نے آئین اور قانون کو ہر طرح سے پامال کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ان کا کام صرف اپنے حق میں آنے والے فیصلوں کو قبول کرنا ہے اور مخالف میں آنے والے فیصلوں پر تحریک چلانا ان کا وطیرہ بن چکا ہے اس وقت حکومت مزید مشکلات کا سامنے کرنے جا رہی ہے کیونکہ 24دسمبرکو ختم نبوت کانفرنس کے دوران گوجرانوالہ میں مزید 5استعفی پیش کئے جا رہے ہیں ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes