جب جوڈیشل کمیشن بنے گا تب اسمبلی میں‌جائیں گے عمران خان کی جدہ میں‌پریس کانفرنس

Published on January 23, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 558)      No Comments

10952105_430993557049856_1538828148_n
جدہ ( بیورو چیف یو این این پاکستان زکیر احمد بهٹی) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے عمرہ ادائیگی کے بعد جدہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک جوڈیشل کمیشن نہیں بنایا جائے گا اس وقت تک اسمبلی میں نہیں جائیں گے ،افتخار چوہدری نے حکومت کی دھاندلی چھپا کر مایوس کیاہے.عمران خان کہا کہ پاکستانی قوم نے سب سے زیادہ قربانیاں اور عزت افتخار چوہدر ی کو دی ہے لیکن انہوں نے حکومت کی دھاندلی چھپا کر قوم کو مایوس کیاہے جس کے لیے عوام ان کو کبھی معاف نہیں کرگے .ان کا کہناتھاکہ انہیں بہت امید تھی کہ 2013کے الیکشن صاف شفاف ہوں گے لیکن ایسا نہیں ہوا بلکہ دبا کر دھاندلی کی گئی اور حکومت نے کرپشن کرنے میں آصف زرداری کا ریکارڈ بھی توڑ دیا.تمام سیاسی جماعتوں نے کہاکہ پنجاب میں بھی دھاندلی ہوئی ہے لیکن تحریک انصاف کا ساتھ کسی نے نہیں دیا اور تحریک انصاف اپنا حق لینے کے لیے سڑکوں پر آئی اور دهرنے کا اعلان کیا عمران خان نے کہاکہ انہوں نے اور ان کی قیادت نے اپنے استعفے اسمبلیوں میں جمع کرادیے ہیں لیکن وہ پوچھنا چاہتے ہیں کہ ان کے استعفے اب تک قبول کیوں نہیں کئے.انہوں نے کہاکہ جب تک مضبوط جوڈیشل کمیشن نہیں بنے گا اس وقت اسمبلی میں نہیں جائیں گے اور حکومت کوشش کر رہی ہے کہ کمزور اور بے اختیار جوڈیشل کمیشن بنا کر جان چھڑا لی جائے لیکن وہ ایسا بالکل نہیں ہونے دیں گے.عمران خان نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت میں ایک ہی خاندان کے لوگ بیٹھے ہیں اگر میرٹ پر لوگ بیٹھے ہوتے تو آج پٹرول بحران نہ پیدا ہوتا،فرنس آئل کی کمی کی وجہ سے بجلی کی پیداوار کم ہوئی اور بھارت کے ساتھ تعلقات بھی خراب نہ ہوتے

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题