لاہور ہائیکورٹ،چیئرمین پیمرا کی تعیناتی کالعدم قرار دینے کیخلاف وفاقی حکومت کی درخواست مسترد

Published on December 21, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 243)      No Comments

لاہور(یواین پی)لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پیمرا کی تعیناتی کالعدم قرار دینے کیخلاف وفاقی حکومت کی درخواست مسترد کر دی، تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں چیئرمین پیمرا ابصار عالم کی تعیناتی کالعدم قراردینے کیخلاف وفاقی حکومت کی درخواست کی سماعت ہوئی ،جسٹس شاہد کریم کے روبرو وفاقی حکومت نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ فوری طور پرنیاچیئرمین پیمرانہیں لگایا جاسکتا ،عدالت سے استدعا ہے کہ عدالت فیصلے پرعمل درآمد روک دیا جائے۔جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کوفیصلے سے کوئی مسئلہ ہے تو اپیل دائرکریں ،عدالت ابصارعالم کی تعیناتی کالعدم قراردے چکی ہے لہٰذانیاچیئرمین پیمرا لگایاجائے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes