پارلیمنٹ عوام کے ووٹوں سے قائم ہوئی ہے،خواجہ سعد رفیق

Published on August 20, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 248)      No Comments

33
اسلام آباد ۔۔۔ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ عوام کے ووٹوں سے قائم ہوئی ہے اور اس کی بالادستی پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ منگل کو ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اب بھی مذاکرات کے لئے تیار ہے لیکن اس کو ڈکٹیشن نہیں دی جاسکتی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور طاہر القادری اشتعال انگیز تقریریں کر رہے ہیں لیکن حکومت مسلسل صبرو تحمل کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ان کے خیال میں حکومت کے نرم رویہ کو اس کی کمزوری نہیں سمجھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مظاہرین کو ریڈ زون میں داخل ہونے کی اجازت دینا وزیراعظم نواز شریف کا فیصلہ تھا۔ دونوں عمران خان اور طاہر القادری نے ہمیشہ امن کے نعرے لگائے لیکن وہ اپنے وعدوں سے پھر رہے ہیں۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ تمام اپوزیشن جماعتوں نے عمران خان اور طاہر القادری سے رابطوں کی کوشش کی تھی لیکن وہ مذاکرات پر تیار نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ اگر عدالتی تحقیقات میں دھاندلی ثابت ہوئی تو وہ اپنی نشست سے استعفیٰ دے دیں گے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes