ٹریفک حادثہ فیصل آباد کے رہائشی خاندان کے خاتون و بچہ سمیت چار افراد جانبحق

Published on June 22, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 395)      No Comments

نوشہروفیروز(یواین پی)قومی شاہراہ پر کنڈیارو کے قریب ٹول پلازہ پر ٹریفک حادثہ فیصل آباد کے رہائشی خاندان کے خاتون و بچہ سمت چار افراد جانبحق تفصیلات کے مطابق قومی شاہراہ پر کنڈیارو ٹول پلازہ پر کراچی سے فیصل آباد جانے والی سفید رنگ کی تیز رفتار اے جے سی-199 لینڈ کروز کی ٹول پلازہ پر کھڑے آئل ٹینکرای 2373 کو پیچھے سے زور دار ٹکر کے نتیجے میں چار افراد شدید زخمی ہوگئے موٹر وے پولیس کنڈیارو کے ایس ایس سجاد حسین اور ڈی ایس پی عبدالرشید سہتو عملے کیساتھ فورا جائے حادثہ پر پہنچے جہنوں گاڑی سے زخمیوں کو نکالا جہاں زخموں کی تالاب نا لاتے ہوئے ڈرائیور بشارت موقع پر ہی جانبحق ہوگیا موٹروے پولیس نے زخمیوں کو تشویشناک حالت میں فوری تعلقہ اسپتال کنڈیارو پہنچایا جہاں حادثے کے تینوں زخمی بھی زخموں کی تالاب نا لاتے ہوئے انتقال کرگئے جانبحق ہونے والوں میں میاں بیوی بچہ اور ڈرائیور شامل ہیں مرنے والوں میں بشارت جنید حاجی ایم صدیق اور مسمات عزرا شامل ہیں موٹروے پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد حادثے میں جانبحق ہونے والوں کے لواحقین سے رابطہ کرکے چاروں افراد کی نعشیں ایمبولینس کے ذریعے فصیل آباد روانہ کردی ہیں پولیس نے ٹول پلازہ پر حادثے کا باعث بننے والے ٹینکر کو تحویل میں لے لیا ہے

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy