موجودہ سیاسی قیادت ملک کے لئے سب سے بڑا خطرہ ،حصول اقتدار کے لئے ملک کو انتشار میں مبتلا کر رکھا ہے :سینیٹر سراج الحق

Published on December 21, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 286)      No Comments

پشاور(یواین پی)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ ملک کے لیے سب سے بڑا خطرہ موجودہ سیاسی قیادت ہے جس نے اقتدار کے حصول کے لیے قوم کو انتشار میں مبتلا کر رکھاہے ،سابق وزیراعظم عدلیہ کے خلاف محاذ گرم کیے ہوئے ہیں مگر غربت ، جہالت اور کرپشن کے خلاف بات نہیں کرتے جو ان کے دور حکومت کے تحفے ہیں، ملک میں اٹھاسی فیصد لوگ گندا پانی پینے پر مجبور ہیں ،دو کروڑ بچے تعلیمی اداروں میں نہیں جاتے روزانہ بارہ ارب روپے کی کرپشن ہورہی ہے، ہسپتالوں میں ڈاکٹر اور دوا نہیں اور اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان روزگار کے لیے مارے مارے پھر رہے ہیں ،حکمران بتائیں ان تمام مسائل کا ذمہ دار کون ہے؟ نوازشریف ملک میں ایک بھی ایسا ہسپتال نہیں بنا سکے جس میں ان کی اہلیہ کا علاج ہوسکتا ، حکمران چیک اَپ اور علاج کے لیے بیرون ملک جاتے ہیں جس پر غریب عوام کے ٹیکسوں سے کروڑوں روپے خرچ ہوتے ہیں، سیاسی قیادت کو دعوت دیتاہوں کہ آئیں سب مل کر غربت ، مہنگائی ، بے روزگاری ، بدامنی اور جہالت کے خلاف جہادکریں ، ورلڈ بنک اور آئی ایم ایف کے کمیشن خوروں نے اپنے کمیشن کے لیے ملک کو اربوں ڈالرز کے قرضوں کی دلدل میں پھنسایا، ظلم و استحصال پر مبنی سودی نظام کے خاتمہ کے بغیر معیشت ٹھیک نہیں ہوسکتی ، مسجد اقصیٰ کی آزادی کو حکمرانوں نے اپنا مسئلہ سمجھا ہوتا تو آج مسجد اقصیٰ روتی اور فریاد کرتی نظر نہ آتی، مسجد اقصیٰ کسی صلاح الدین ایوبیؒ اور محمود غزنویؒ کی راہ دیکھ رہی ہے، امریکی وزیر خارجہ کہتاہے کہ ہم نے بارہ مسلم ممالک کے حکمرانوں کے ساتھ مشورے کے بعد بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت بنانے کا اعلان کیا ، ان حکمرانوں کا قبلہ مکہ نہیں واشنگٹن ہے ، امت کے مسائل سے انہیں کوئی واسطہ نہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes