ملک میں آئینی نہیں سیاسی تنازع ہے، احسن اقبال

Published on April 28, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 38)      No Comments

اسلام آباد(یو این پی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت آئینی تنازع نہیں، سیاسی تنازع ہے، یہ تنازع اس لیے پیدا ہوا، کیوں کہ عمران خان نے اپنی دو صوبائی اسمبلیاں توڑ دیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے صوبائی اسمبلیاں کسی جمہوری روایت کے تحت نہیں بلکہ بقول ان کے سابق آرمی چیف جنرل باجوہ کے کہنے پر توڑیں۔احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ ان کی نیت یہ تھی کہ اسمبلیاں توڑنے سے نظام گر جائے گا مگر ایسا نہیں ہوا، اب عمران خان پریشان ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes