ایمرجنگ ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ پر بھارتی اعتراض مسترد

Published on December 22, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 298)      No Comments

لاہور(یو این پی) بھارت نے ایمرجنگ ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ پاکستان میں منعقد کروانے پراعتراض کیا ہے جسے ایشیئن کرکٹ کونسل نے مسترد کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق 6 ملکی ایمرجنگ ایشیا کپ اپریل 2018 میں پاکستان میں شروع ہوگا۔ لیکن بی سی سی آئی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے موجودہ حالات میں کوئی ٹیم وہاں نہیں جاسکتی۔ جبکہ دوسری طرف ایشین کرکٹ کونسل نے بھارت کے اعتراض کو پس پشت ڈالتے ہوئے ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ پاکستان سےمنتقل کرنےسےانکارکردیاہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题