حلقہ این اے 154کا ضمنی الیکشن ، جہانگیر ترین کی ہنگامی طور پر لندن سے اسلام آباد واپسی

Published on December 23, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 226)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلا س آج ہو گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کی اہم میٹنگ آج ہو گی۔ سابق ایم این اے جہانگیر ترین لندن سے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں اور وہ آج کے اجلاس میں شرکت کریں گے ۔بتایا جا رہا ہے کہ کور کمیٹی کے اجلاس میں حلقہ این اے154کے الیکشن کےلئے امیدوار کی نامزدگی اور جہانگیر ترین کے خلاف نظر ثانی اپیل سمیت اہم فیصلے ہوں گے۔ اس بات کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اجلاس کے دوران حلقہ این اے 154کے الیکشن کےلئے جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین کو نامزد کیا جائے گا ۔ جبکہ جہانگیر ترین کی نا اہلی کے خلاف نظر ثانی اپیل بارے بھی لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes