دہشت گردی کی نئی لہر ملک وقوم کیلئے لمحہ فکریہ ہے،چوہدری طاہر ملہی

Published on February 5, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 49)      No Comments

دہشت گرد سیاست دانوں کے آپسی اختلافات کا فائدہ اٹھا کر پاک سرزمین لہو لہو کرنے پیش پیش ہیں
مانگامنڈی (یو این پی )معروف بزنس مین طاہر اینڈ اسد انڈسٹری کے چیف ایگزیکٹو چوہدری طاہر ملہی نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی کی بڑھتی ہوئی نئی لہر ملک وقوم کیلئے لمحہ فکریہ ہے دہشت گرد سیاست دانوں کے آپسی اختلافات کا فائدہ اٹھا کر پاک سرزمین لہو لہو کرنے پیش پیش ہیں دہشت گرد اپنے مزم عزائم سے پاکستان کو کمزور کرنا چاہتے ہیں جو کسی صورت کامیاب نہیں ہونگے۔چوہدری طاہر ملی نے مزید کہا کہ دہشتگرد بیرونی دشمنوں کے اشارے پر ایسی مذموم کاروائیوں میں مصروف ہیں۔انشائاللہ ملک پاکستان کے پاک ادارے انہیں اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے،گزشتہ روز پاکستان کی پشاور مسجد میں ہونے والے دھماکے کی میں شدید الفاظ میں مزمت کرتا ہوں اور بھم دھماکے میں شہیدوں کی فیملی سے اظہار افسوس کرتا ہوں اللہ تعالیٰ دھماکے میں شہید ہونے والوں کے درجات بلند فرمائے۔ ہمارے عزم ہے کہ پاک فوج دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دے گی۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes