ن لیگ کے ایک اور رکن اسمبلی رضا نصر اللہ گھمن نے استعفیٰ دے دیا

Published on December 24, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 294)      No Comments
 

لاہور (یو این پی) ن لیگ کے ایک اور رکن اسمبلی رضا نصر اللہ گھمن نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ختم نبوتﷺ معاملے پر ن لیگ کو ایک ہی دن میں دوسرا نقصان برداشت کرنا پڑ گیا ہے۔ ن لیگ کے ایک اور رکن اسمبلی رضا نصر اللہ گھمن نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ پی پی 62 سے منتخب ہونے والے رکن پنجاب اسمبلی نے اپنا استعفیٰ اسپیکر پنجاب اسمبلی کو بھجوا دیا ہے۔ رضا نصر اللہ گھمن کا کہنا ہے کہ ان کا ایمان انہیں اب اجازت نہیں دیتا کہ وہ مزید ن لیگ کیساتھ چلیں۔ ختم نبوتﷺ قانون میں ترمیم کا معاملہ قابل مذمت ہے۔ ترمیم کی کوشش غیر ملکی طاقتوں کو خوش کرنے کیلئے کی گئی۔ ختم نبوت کا ایشو پاکستان کیخلاف سازش ہے۔ یاد رکھا جائے کہ پاکستان نظریہ اسلام کی بنیاد ہر وجود میں آیا تھا۔ اسی لیے اب اس تمام صورتحال میں استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme