حبیب آباد پریس کلب کا جلاس پریس کلب پتوکی کے نو منتخب عہداران وممبران کو مبارکباد

Published on March 31, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 239)      No Comments

حبیب آباد (رشید احمد نعیم ) حبیب آباد پریس کلب کا جلاس پریس کلب پتوکی کے نو منتخب عہداران وممبران کو مبارکباد معاشرے کی فلاح کے لئے شانہ بشانہ ساتھ چلنے کا اعلان تفصیلات کے مطابق حبیب آباد پریس کلب کا اجلاس زیر صدرات ڈاکٹر آصف محمود منعقد ہوا جسمیں خصوصی طور پر صدر انیوسٹی گیٹیو کالمسٹ کونسل آف پاکستان رشید احمد نعیم سمیت ، صدر پریس کلب ملک محمد آصف،ہارون شہزاد بھٹہ ،رانا داؤد خاں ،راؤ امجد علی ،راؤ شاہد علی ،حاجی بابر علی ،محمد صدیق مہر ،محمد شعبان ،محمد ندیم مصطفی ،محمد عرفان ،رانا محمد رمضان ودیگر ارکان نے شرکت کی اجلاس میں پریس کلب پتوکی کی نومنتخب باڈی جسکے مطابق صدر محمد جاوید سہوترہ ،جنرل سیکر ٹری محمود خالد گھمن ،چیف ایگزیکٹو شیخ افتخار حسین ،سرپرست اعلی چوہدری محمد مدثر،سرپرست سیف اللہ جمیل ، چیئرمین محمد عمران حسین ،چیئرمین سپریم کونسل راؤاسلم پرنس ،وائس چیئرمین محمد نوید شیخ ،سینئر نائب صدر تنویر چوہدری ،نائب صدر ندیم اکرم ،جوائنٹ سیکرٹری مقبول بھٹی ،فنانس سیکرٹری حافظ رضا ،انفارمیشن سیکرٹری سید علی مر تضی سمیت سپریم کونسل پریس کلب پتوکی کے ارکان کو منتخب ہونے پر دل کی اتھاہ گہرایؤں سے مبارکباد دی گئی ۔اجلاس میں مشترکہ طور پر قرارداد پاس کی گئی کہ حبیب آباد پریس کلب پریس کلب پتوکی کے منشور معاشرے کی فلاح میں انکے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلے گا اور صحافیوں کو در پیش مسائل کے حل میں ہم اپنے دیگر ہم خیال صحافی گروپس کے ساتھ ملکر انکا سامنا کریں گے ۔ سینئر جرنلسٹ رشید احمد نعیم کا کہنا تھا کہ علاقائی صحافیوں کا اتحاد مثبت صحافت کی بقا کے لئے بہت ضروری ہے انشاء اللہ ہم تحصیل پتوکی کے مسائل کو اجاگر کر کے انکے حل کی پوری جد وجہد کر یں گے ۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题