قائد اعظم ؒ کا141 واں یوم پیدائش (آج) منایا جائیگا

Published on December 25, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 312)      No Comments

کراچی(یوا ین پی)بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کا141 واں یوم پیدائش آج25 -دسمبر بروز سوموار کو نہایت ہی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا اس سلسلہ میں کراچی سمیت ملک بھرمیں سرکاری و غیر سرکاری اداروں ، سیاسی ،سماجی اور فلاحی تنظیموں کے زیر اہتمام تقریبات ،سیمینارز ،کانفرنسز اور واکس کا اہتمام کیا جائے گا جبکہ مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی اور فاتحہ خوانی کی تقریب منعقد ہوگی اس موقعہ پر پاک فوج کا چاک و چوبند دستہ سلامی دے گا ۔حکومتی عہدیدار اور اعلی ٰ شخصیات بھی مزار قائد پر حاضری دیں گے۔قائد اعظم محمد علی جناح 25دسمبر1876 کو کراچی میں پیدا ہوئے تھے ۔ الیکٹرؤنک میڈیا پروگرامز نشر اور پرنٹ میڈیا خصوصی فیچر شائع کریں گے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog