سیکرٹری سپورٹس پنجاب کا شہباز نگر میں کرکٹ ہائی پروفارمنس سنٹر کو دسمبر تک فعال بنانے کا حکم

Published on December 11, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 119)      No Comments


فیصل آباد (یو این پی)سیکرٹری سپورٹس پنجاب احسان بھٹہ نے شہباز نگر میں کرکٹ ہائی پروفارمنس سنٹر کو رواں ماہ 31 دسمبر تک مکمل فنکشنل بنانے کا حکم دیا ہے اور کہا کہ کرکٹ کے کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں نکھارنے کے لئے ایک ہی مقام پر سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں یہ میگا پراجیکٹ بڑی اہمیت کا حامل ہے جس میں مزید تاخیر کی گنجائش نہیں۔انہوں نے ڈپٹی کمشنر عمران حامد شیخ کے ہمراہ چک 8 ج۔ب شہباز نگر میں زیر تعمیر سنٹر کا معائنہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے ڈویژنل ہیڈ کوارٹرزپرقائم کئے جانے والے کرکٹ ہائی پروفارمنس سنٹرکی تعمیراتی پیشرفت پر بریفنگ دی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل فیصل سلطان، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ رانا طاہر،ڈویژنل وڈسٹرکٹ سپورٹس افسران رانا حماد اقبال،ساجدہ لطیف اوردیگر افسران بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ80کروڑروپے کے فنڈز سے کرکٹ سنٹرکی مین بلڈنگ،باؤلنگ وبیٹنگ پویلین، سنتھیٹک فلور،ٹریننگ کی جگہ کی تعمیر،سوئمنگ پول،پریکٹس پچز، واٹرسپلائی اینڈ ڈرینج سسٹم،سی سی ٹی وی سسٹم،فائر ہائبرڈ سسٹم،باؤڈری وال،بیرونی تعمیر،سولر سسٹم کی تنصیب ودیگرشعبے قائم کئے جارہے ہیں۔سیکرٹری سپورٹس نے مختلف حصوں کی تعمیراتی پیشرفت کا تفصیلی معائنہ اور اضافی ورک فورس لگاکر منصوبہ کو مکمل کرنے کی تاکید کی۔انہوں نے کوالٹی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے اپروچ روڈ کے لئے قابل عمل جگہ کی دستیابی کا بھی جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ یوتھ افیئرزاینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے اس منصوبہ کی تکمیل سے کرکٹ سے وابستہ کھلاڑیوں کو اپنا کھیل بہتر کرنے کا سنہری موقع ملے گا۔دریں اثناءسیکرٹری سپورٹس نے ہاکی گراﺅنڈ مدینہ ٹاﺅن کا بھی دورہ کیا اور آسٹروٹرف بچھانے کے عمل کا جائزہ لیتے ہوئے منصوبہ کو برق رفتاری سے مکمل کرنے کی ہدایت کی۔سیکرٹری سپورٹس نے کمشنر آفس میں ڈویژنل کمشنر محمد شاہد نیاز کے ہمراہ اجلاس کی صدارت کرکے ڈویژن میں جاری کھیلوں کے منصوبوں پر تازہ ترین تعمیراتی پراگریس لی اور جاری منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی تاکید کی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog