راشد سموں کی سابقہ بیوی کا پریس کلب مکلی میں صحافیوں سے ملاقات ، انصاف کی فراہمی کی اپیل

Published on December 25, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 305)      No Comments

ٹھٹھہ(حمید چنڈ) محکمہ فشریز کے صوبائی وزیر محمد ملکانی کے پرسنل سیکریٹری راشد سموں نے سیاسی اثر رسوخ استعمال کرتے ہوئے پانچ ماہ قبل مہشوری برادری کی نوجوان لڑکی لچھمی کو مسلمان کر کے پسند کی شادی کرنے کے بعد بلاوجہ چھوڑ دیا،لڑکی ساجدہ کے ورثاء نے لڑکی کو زوری زبردستی پھر سے مہشوری مذہب اختیار کرنے کی کوشش ،راشد سموں کی سابقہ بیوی کا پریس کلب مکلی میں صحافیوں کے آگے احتجاج،تفصیلات کے مطابق پانچ ماہ قبل محکمہ فشریز کے صوبائی وزیر محمد علی ملکانی کے پرسنل سیکریٹری راشد سموں نے پانچ ماہ قبل ملیر کی رہائیشی مہشوری برادری سے تعلق رکھنے والی لڑکی لچھمی کو پیار کی جال میں پھانس کر مسلمان کرکے شادی کرنے کے بعد کچھ دن پہلے چھوڑنے کے مئسلے پر راشد سموں کی سابقہ بیوی ساجدہ سموں نے پریس کلب مکلی پہنچ کر صحافیوں کے آگے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کے بااثر راشد نے مجھے پیار کے جھوٹے جانسے میں پھساکر مسلمان کر کے شادی کی تھی جس کے پانچ ماہ بعد پچھلے دنوں مجھے کہا کے میں نے گلشن حدیداپنے رہنے کے لیئے نئی جگہ لی ہے جو تمہیں دکھاکر آتا ہوں جب میں راشد کے ساتھ گلشن حدید گئی تو وہاں پہلے سے موجود میرے ماں اور باپنے مجھے پکڑ لیا اور میرے شوہر نے بھی انکا ساتھ دیتے ہویئے مجھے مارا اور ہاتھ پاوں باند کر گاڑی میں پھینک دیا جسکے بعد میرے شوہر نے جاتے ہویئے میرے باپ کو کہاکے آپکی امانت میں نے آپ کو لوٹادی ہے باقی طلاق میں بجوادونگا جسکے بعد میرے والد ویلا مہشوری مجھے لیکر اپنے گھر آیا جہاں مجھے باند کر رکھا گیا اور کل مجھے زوری زبردستی پھر سے مذہب تبدیل کرنے کے لیئے کہاگیا جسکے انکار پر مجھ پر تشدد کیا گیا جسکے بعد میں نے موقع دیکھ کر وہاں سے بھاگ آئی ہوں ،ساجدہ سموں نے چیف جسٹس سپریم کورٹ ،چیف جسٹس ہائے کورٹ اور دیگر اعلیٰ احکام سے مطابلہ کیا ہے کے مجھے انصاف فراہم کرایا جایئے اور میرے والدین کو روکا جائے کے مجھے پھر سے دین اسلام سے خارج کرنے کی کوششیں چھوڑ دیں ،دوسری جانب مکلی کے صحافیوں کی جانب محکمہ فشریز کے صوبائی وزیر محمد علی ملکانی کے پرسنل سیکریٹری راشد سموں سے رابطہ کرنے پر اس نے کہاکے میں نے 20 ڈسمبر کو ساجدہ کو طلاق دے دی ہے کیونکے میری ذہنی سوچ اس سے نہیں ملتی تھی جسکے باعث میں نے اسے آزاد کرکے ورثاء کے حوالے کردیا ہے۔
باباء قوم قائد اعظم محمد علی جناح کا 141 واں جنم دن انکے اصل پیدائیش کی جگہ جھرک میں منایا گیا
ٹھٹھہ(حمید چنڈ) باباء قوم قائد اعظم محمد علی جناح کا 141 واں جنم دن انکے اصل پیدائیش کی جگہ جھرک میں منایا گیا، قائد اعظم محمد علی جناح کی پاکستان کے لیئے کی گئی خدمتوں کو سراہتے ہوئے ان کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا اس سلسلے میں ملاح اتحاد اور مختلف سیاسی سماجی تنظیموں سمیت شہریوں کی جانب سے قائد اعظم محمد علی جناح کی اصل جائے پیدائیش ٹھٹھہ ضلع کے جھرک شہر میں ایک پروگرام کا نعقاد کیا گیا جس میں ملاح اتحاد کے ڈاڈا آدم ملاح ، محمد خان ملاح جاوید ملاح ،ایوب ملاح ،اور دیگر نے کہا کے ملک پاکستان کے بانی قائد اعظم محمد علی جناح کے جنم دن کو برپور طریقے سے مناکر انکی پاکستان کے لیئے کی گئیں خدمتوں پر روشنی ڈالنا ہے، انہوں نے کہا کے قائداعظم ٹھٹھہ ضلع کے جھرک شہر میں 1876میں پیدا ہوئے تھے انکے آباواجداد کے گھر ابھی بھی وہاں موجود ہیں ، مگر بدقسمتی سے حکمرانوں کی جانب سے انکے پیدائیش کی جگہ کو کتابوں میں تبدیل کر کے کراچی لکھا گیا ہے ، انہوں نے مزید کہا کے پاکستان کا بنیاد رکھنے والے قائداعظم محمد علی جناح ایشاء کے مسلمانوں کے لیئے ایک الگ آزاد ریاست حاصل کرنے کے لیئے تحریک آزادی چلائی اسی کوششوں کے باعث دنیا کے نقشے پر مسلمانوں کے لیئے ایک آزاد مملکت پاکستان وجود میں آیاجس کو قائد اعظم کی محنت اور کاوشوں نے اور زیادہ مظبوط بنایا، اس موقعے پر قائد اعظم محمد علی جناح کے جنم دن کا کیک بھی کاٹا گیا اور انہوں نے مطالبہ کیا کے قائد اعظم محمد علی جناح کے اصل جائے پیدائیش جھرک کو ٹھٹھہ کے تعلقے کا درجہ دیا جائے اور وہاں بنیادی سہولیات دی جائیں ،جس کے بعد نامور فنکاروں نے قائد اعظم محمد علی جناح کی زندگی پر ٹیبلوز پیش کیئے اور آخر میں وہاں موجود مختلف تنظیموں کے رہنماوں اور شہریوں نے عہد کیا کے ہم قائد اعظم محمد علی جناح کے پاکستان کے لیئے اپنے جانوں مال کی قربانی دینے سے کبھی بھی پیچھے نہیں رہینگے۔

سیلانی ویلفئر ٹرسٹ کی جانب سے دو روزہ فری میڈیکل کئمپ کا انعقاد 
ٹھٹھہ(حمید چنڈ)سیلانی ویلفئر ٹرسٹ کی جانب سے دو روزہ فری میڈیکل کئمپ کا انعقاد سول اسپتال مکلی پر کیا گیا،جس میں مختلف بیماریوں کے ماہر ڈاکٹروں ، ڈاکٹر جاوید ،ڈاکٹر عمران ،ڈاکٹر عارف لاکھانی،انچارج وزیر رضا کی نگرانی میں 380 آنکھوں کے مریضوں 5771 جنرل مریضوں کا مفت میں علاج ، فری میں ادویات اور چشمے بھی دیئے گئے، جبکے ہیپاٹائیٹس کے 174 مریضوں میں سے 80 مریضوں کو ویکسین دی گئی ،اور شوگر کے200 مریضوں کے فری میں ٹیسٹ کیئے گیئے اس موقعے پر ڈائریکٹر عارف لاکھانی اور وزیر رضا نے کہاکے ٹھٹھہ میں یہ پہلی فری میڈیکل کئمپ لگائی گئی ہے جسکا سلسلہ ابھی چلتا رہیگا ، انہوں نے مزید کہا کے اس سے پہلے روزانہ کی بنیاد پر غریب مسکین لوگوں میں مفت میں کھانا کھلایا جاتارہا ہے ، انکا کہنا تھا سیلانی ویلفئر کا ماننا ہے کے انسانی خدمت بنا تفریق کے کرنا چاہیئے جو وہ بخوبی کررہی ہے انہوں نے ٹھٹھہ ضلع کے رہائشیوں سے کہا کے سیلانی ویلفئر ٹرسٹ سے مکمل تعاون کیا جایئے تاکے یہ سلسلا کبھی نا رک سکے ، اس موقعے پر ٹھٹھہ کے سماجی رہنماہ حامد مغل اور دیگر نے انہیں یقین دلایا کے ضلع ٹھٹھہ کی عوام کا ساتھ ہمیشہ انکے ساتھ رہیگا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes