مرز اغالب کا 220 واںیوم پیدائش (آج) منایا جائے گا

Published on December 27, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 576)      No Comments

عارف والا(یواین پی ) پاک وہند کے مشہور اردو وفارسی کے عظیم شاعر مرز اغالب کا 220 واں یوم پیدائش آج منایا جائے گا۔ مرز اغالب27 دسمبر1797 کو بھارت کے شہر آگرہ میں پیداہوئے اور15 فروری 1869کو خالق حقیقی سے جاملے ان کا پور انام مرزااسد اللہ بیگ خان تھا مسلمانوں کی عظیم سلطنت کی بربادی اورزوال پذیر مسلم اشرافیہ انگریز وں کا برصغیر پر مستحکم ہوتا اقتدار یہ ہے غالب کا زمانہ جس کا ان کی فکر اور شاعری پر بہت گہرا اثر پڑا ۔غالب کے فلسفیانہ مزاج اور جذبات واحساسات نے ان کے لفظوں کی معنویت میں اضافہ کیا عشق اور نامکمل عشق روح تک اترنے والے جذبات کی ترجمانی کرتے ہوئے الفاظ مرزا غالب کی پہنچان بن گئے 19ویں صدی کے نامور شاعر مرزااسداللہ غالب نے کئی غزلیں لکھیں جن کو بھارت اور پاکستان کے معروف گلوکاروں نے گایا بھی ہے ان کی سخن وری کے شاہکار ’’دیوان غالب ‘‘ کو ابدی حیثیت حاصل ہے مرزا غالب کے 220ویں یوم پیدائش کے موقعہ پر مختلف ادبی اور غیر سرکاری تنظیموں کے زیر اہتمام مرزا غالب کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے پروگرامز اورسیمینارز انعقا د پذیر ہوں گے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog