عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر حل کروانے میں اپنا کردار ادا کرنا چا ہیے،شاہ غلام قادر

Published on January 3, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 461)      No Comments

عالمی طاقتوں کو بلا جواز پاکستان پر دباؤ نہیں ڈالنا چا ہیے، سی پیک منصوبے کی سزا پاکستان کو نہ دی جائے
مظفرآباد (یو این پی) آزاد کشمیر اسمبلی کے سپیکر شاہ غلام قادر نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے عالمی ادارہ اور عالمی طاقتوں کو دو ٹوک پالیسی اپناتے ہوئے مسئلہ کشمیر حل کروانے میں اپنا کردار ادا کرنا چا ہیے۔5جنوری1949ء کو مسئلہ کشمیر کے پُر امن حل کے لےئے سلامتی کونسل میں قرارداد حق خودارادیت منظور ہوئی تھی جس پر پاکستان اور بھارت کی قیادت نے اتفاق کیا تھا۔ عالمی ادارے کو چا ہیے حق خودارادیت کے تناظر میں ریاست جموں و کشمیر میں رائے شماری کروانی چا ہیے تاکہ ریاست جموں و کشمیر کے عوام اپنی امنگوں اور ےُواین چارٹر کے مطابق اپنی رائے کا اظہار کر سکیں۔ سپیکر نے کہا کہ عالمی طاقتوں کو بلا جواز پاکستان پر دباؤ نہیں ڈالنا چا ہیے۔ امریکن صدر ڈونلڈ ٹرمپ33ارب ڈالر کی امداد کا تو ذکر کرتے ہیں لیکن اُنہیں پتہ ہونا چا ہیے کہ افغانستان میں غیر ملکی افواج کی آمد سے پاکستان میں دہشت گردی کو فروغ ملا ، قیمتی انسانی جانیں اور کھربوں ڈالر کے نقصانات ہوئے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ سی پیک بڑے عالمی منصوبے کی سزا پاکستان کو نہ دی جائے۔ مسئلہ کشمیر اور فلسطین کے حل میں اقوام متحدہ اور عالمی طاقتیں کردار ادا کریں۔ اس سے دُنیا میں امن و سلامتی کو فروغ ملے گا اور ان خطوں کے عوام کو آزاد ی کا حق بھی ملے گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme