بارسلونا، ملالہ یوسف زئی کو امن کا نوبل انعام ملنا پاکستان کیلئے بہت بڑا اعزاز ہے جوزفین کرسٹینا

Published on October 16, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 380)      No Comments

YA
بارسلونا(یواین پی) مسلم لیگ ق خواتین ونگ سپین کی صدر اور بین المذاہب ہم آہنگی میں گولڈل میڈل حاصل کرنیوالی سیاسی سماجی وویمن ورکر جوزفین کرسٹینا نے کہا ہے کہ ملالہ یوسف زئی کو امن کا نوبل انعام ملنا پاکستان کیلئے بہت بڑا اعزاز ہے جس پر بجا طور پر پوری قوم فخر کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ امن کا انعام پاکستان کی اس شدید خواہش کا مظہر ہے کہ ہم نہ صرف وطن پاک بلکہ پورے خطے میں امن اور مکمل امن چاہتے ہیں اور اسی کے ذریعے ہم دنیا میں امن کے مقاصد کو آگے بڑھا سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کی تعلیم کیلئے ملالہ کے سچے جذبہ نے یہ بات ثابت کر دی ہے کہ اب بحیثیت قوم ہمیں اپنی بچیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دینا ہوگی تا کہ یہ بچیاں ملکی اور قومی ترقی میں آگے بڑھ کر ملالہ کی طرح اپنا بھر پور کردار ادا کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ سوات کے پسماندہ علاقے سے تعلیم کے چراغ روشن کرنے کا عزم پاکستان کے روشن مستقبل کی علامت ہے تاہم اب ہمیں اس اعزازکے بعد مملکت خداداد پاکستان سے صنفی تفریق کو ختم کرکے معاشرتی سماجی اور معاشی ترقی کیلئے راہ ہموار کرنا ہوگی

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题