ایسی امداد سے توبہ کریں جس سے بے توقیری ہوتی ہو شہباز شریف

Published on January 4, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 225)      No Comments

لاہور(یواین پی )وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ ڈ ونلڈ ٹرمپ کا بیان ہمارے قومی وقار کے منافی ہے ،امریکی صدر کے بیان کا سعوچ سمجھ کر جواب دینا ہو گا ۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے امریکی امداد لے کر عزت کا سودا کیا ،جو ہو نا تھا ہو گیا ،آج بھی ہم ہو ش کے ناخن لے لیں تو معاملات ٹھیک ہو سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ امریکہ بڑی طاقت ہے ،ہمیں امریکہ سے کوئی لڑائی نہیں لڑنی ۔
پنجاب پولیس کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کر کے کارکردگی کو بہتر بنانے کے حوالے سے پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ قوم کو مشاورت کے فیصلہ کرنا چاہیے کہ امریکہ سے قرض نہ لیے جائیں ،آج عوام کے لیے بڑا موقع ہے ،فیصلہ اشرافیہ نے کرنا ہے کیونکہ امداد بند ہونے سے عوام نہیں بلکہ اشرافیہ کو مشکلات ہوں گی ۔انہوں نے کہا کہ امریکی امداد بند ہونے سے مجھ جیسی اشرافیہ کو مشکل آئے گی ،عام لوگوں کو مشکل نہیں آئے گی ،اس لیے اب سخت فیصلے کرنے پڑیں گے ،ایسی امداد سے توبہ کریں جس سے بے توقیری ہوتی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ سیاسی دکان نہیں چمکا رہا ،دل کی گہرائیوں سے بات کر رہا ہوں ،ہمیں پیسے نہیں چاہئیں روکھی سوکھی کھا لیں گے ،بے شمار مثالیں موجود ہیں کہ تباہ شدہ قوموں نے محنت سے ترقی کی ۔شہباز شریف نے کہا کہ مجھے طعنے دئیے جاتے تھے کہ میں چینی سفارتکار بن گیا ہوں،مجھے اس طعنے پر بھی فخر ہے ،پاکستان کو دھمکی دی گئی تو چین ہمارے ساتھ کھڑا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں کسی سے امداد اور بھیک سے چھٹکارہ حاصل کرنا چاہیے ،عزت اور وقار سے زندگی گزار نے والی قومیں ہی زندہ رہتی ہیں ،کسی سے امداد لے کر امن کی زندگی نہیں گزاری جا سکتی ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog