پنجاب حکومت نے ماہ رمضان المبار ک کے دوران اشیائے خوردونوش کی سستے داموں فراہمی کو یقینی بنایا ہے رانا اعجاز

Published on June 21, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 379)      No Comments

hh
وہاڑی(یواین پی) صوبائی پارلیمانی سیکریٹری زراعت رانا اعجاز احمد نون نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے ماہ رمضان المبار ک کے دوران اشیائے خوردونوش کی سستے داموں فراہمی کو یقینی بنایا ہے رمضان بازاروں میں آٹے ،چینی سمیت گھی ، دالوں ، بیسن ،کھجور کے علاوہ سبزیوں اور پھلوں پر بھی سبسڈی دی گئی ہے رمضان بازاروں میں خریداری کا بڑھتا ہوا رحجان ہی حکومتی اقدامات پر عوام کے اعتماد کا مظہرہے یہ بات انہوں نے ضلع وہاڑی کی تینوں تحصیلوں ، میلسی ، وہاڑی اور بوریوالا کے رمضان بازاروں کا معائنہ کرتے ہوئے کہی اس موقع پر اے ڈی سی رانا سلیم احمد ، ای ڈی او زراعت چودھری مشتاق علی اسسٹنٹ کمشنرز محمد ریاض، کامران خان ، سیف اللہ ساجد بھی موجود تھے صوبائی پارلیمانی سیکریٹری رانا اعجاز احمد نون نے رمضان بازاروں کا معائنہ کرتے ہوئے انتظامات کو سراہا انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب نے عوام کی سہولت کے لیے چینی کی خریداری پر شناختی کارڈدکھانے کی پابندی کو ختم کر دیا ہے وہاڑی رمضان بازار میں معائنہ کے دوران دکانداروں کی نشاندہی پر رمضان بازار کی جنوبی سمت میں بھی سائیکل اسٹینڈ کی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی انہوں نے رمضان بازاروں میں خدمات انجام دینے والے شہری دفاع کے رضا کاروں کے لیے اعزازیہ دلانے کی یقین دہانی کرائی وہاڑی رمضان بازار کے معائنہ کے دوران صدر مرکزی انجمن تاجران ارشاد حسین بھٹی نے بتایا کہ رمضان بازار میں حکومت کی طر ف سے مقرر کردہ قیمتوں سے بھی کم قیمت پر تاجر اشیاء فروخت کررہے ہیں سول سوسائٹی نیٹ ورک کے میاں جہانزیب نے رمضان بازاروں میں سبسڈی کے حکومتی اقدام کو سراہا

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes