ٹھٹھہ ڈسٹرکٹ سیشن جج عبدالنعیم میمن نے اچانک سول اسپتال مکلی پر چھاپہ مارکر اسپتال کے مختلف وارڈ کا معائنہ کیا 

Published on January 6, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 513)      No Comments

ٹھٹھہ ( رپورٹ:حمیدچنڈ) ٹھٹھہ کی عدلیہ کا اسپتالز اور اسکولز پر چھاپے، ناقص انتظامات پر غصے کا اظھار تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ سیشن جج عبدالنعیم میمن نے اچانک سول اسپتال مکلی پر چھاپہ مارکر اسپتال کے مختلف وارڈ کا معائنہ کیا اس موقع پر اسپتال میں داخل مریضوں کے ورثہ نے جج کے سامنے اسپتال میں سہولیات نہ ملنے کی شکایات کی اور کہا کہ اودیات پیسوں سے خریدنی پڑتی ہے ایکسرے الٹراساؤنڈ کی فیس معاف ہونے کے باوجود اسپتال انتظامیا فیس وصول کرنے لگی ہے، اس موقع پر سیشن جج نے غصے کا اظھار کرکے مرف انتظامیا کی کارگردگی پر عدم اعتماد کا اظھار کیا اور اسپتال کے تمام رکارڈ سمیت عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے ادہرجنگشاھی کی دیہات میں فرسٹ سول جج ٹھٹھہ منیر احمد پنھور نے گرلس بوائزپرائمری اسکول علی نوازجوکھیو پر اچانک چھاپہ مارا اس موقع پر مکینوں نے جج کو بتایا کہ اسکول میں 200 طالبات داخل ہیں لیکن صرف ایک اساتذہ ہونے کی وجہ سے بچوں کی پڑھائی متاثر ہونے لگی ہے جس پر ماتحت جج نے برھمی کا اظھار کرکے محکمہ تعلیم سے رپورٹ طلب کرلی ہے، ادہر فرسٹ جج نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بوائز ھائی اسکول جنگشاھی کا دورہ کیا اور تدریسی عمل کا جائزہ لیا۔ جبکہ ماتحت عدالت کے جج نے جنگشاھی رورل ھیلتھ سینٹر کا اچانک دورہ کیا جھاں پر اودیات کی قلت کا نوٹیس لیا اور مرف انتظامیا سے جواب طلب کیا ہے، اس موقع پر ججز نے رماکس دیتے ہوئے کہا کہ اسکولز اور رورل ہیلتھ سینٹر کی رپورٹ ھائی کورٹ میں پیش کی جائے گی 
این ٹی ایس اساتذہ پر وحشیانہ تشدد

ٹھٹھہ( رپورٹ:حمیدچنڈ) کراچی میں این ٹی ایس اساتذہ پر وحشیانہ تشدد اور گرفتاریوں کے خلاف ٹھٹھہ میں اساتذہ سے یکجھتی طور پراساتذہ تنظیموں کے رہنماوں خمیسوشورو، حامد مغل کی سربراھی میں ٹھٹھہ کے مین قومی شاھراہ پر احتجاجی مظاھرا کرکے دہرنہ دیا ہے اس موقع پر اساتذہ نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینر اٹھاکر اساتذہ پر ہونیوالے وحشیانہ تشدد کرنے والے حکومتی اقدامات کی مذمت کی، 
محکمہ آبپاشی کے ملازمین کا مطالبات کے حصول کیلئے جاری لانگ ٹھٹھہ کے حدود میں داخل 
ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ) محکمہ آبپاشی کے ملازمین کا مطالبات کے حصول کیلئے جاری لانگ ٹھٹھہ کے حدود میں داخل ہوگیا ہے۔ 10 جنوری کو کراچی میں ہر حال میں دہرنہ دیا جائے گا، لانگ مارچ قافلہ میاں عبدالرحیم بھارو، اقبال احمد لاڑک کی سربراھی میں ٹھٹھہ کے حدود میں داخل ہوا تورکشا اسٹاف مین قومی شاھراہ پر محکمہ آبپاشی کے ملازمین اور شھریوں نے قافلے کا شاندار استقبال کیا اس موقع پر مظاھری کی سربراھی کرنے والے رہنماوں عبدالرحیم بھارو، اقبال احمد لاڑک نے کہا کہ محکمہ آبپاشی کے ملازمین دن رات ایک کرکے سیلاب اور دیگر آفاتی مصیبتوں کا مقابلہ کرتے ہیں لیکن حکومت نے محکمے کے ملازمین کے حقوق غضب کررکھے ہیں، آج ہمارا قافلہ ٹھٹھہ سے نکل کرکراچی کے طرف رانہ ہوگا اور 10 جنوری کو کراچی پریس کلب کے سامنے دہرنہ دیا جائے گا جس میں محکمہ آبپاشی کے ملازمین کو بھرپورشرکت کرنے کی اپیل کرتے ہیں

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme