ٹھٹھہ ، محرم الحرام کی سیکیورٹی کے حوالے سے ضلع بھر کے تمام پولیس افسران کو ہدایات جاری

Published on September 5, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 358)      No Comments

ٹھٹھہ :(رپورٹ حمید چنڈ)ایس ایس پی ٹھٹھہ نے محرم الحرام کی سیکیورٹی کے حوالے سے ضلع بھر کے تمام پولیس افسران کو ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کرانے کی ہدایات جاری کردی. ایس ایس پی ٹھٹھہ شبیر احمد سیٹھار نے محرم الحرام کی سیکیورٹی کے حوالے سے تمام افسران کو ایس او پی پر سختی سے عمل درآمد کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ تمام ایس ایچ اوز اپنے حدود میں روٹین کے مطابق ہوٹلوں،بس اڈوں،ریلوے اسٹیشنز، گیسٹ ہاؤسز کو چیک کریں اور کومبنگ آپریشن کریں ہر نئے آنے جانے والے افراد پر کڑہی نظر رکھی جائے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ ہو۔ اسکے علاوہ تمام ایس ڈی پی اوز کو لیڈیز پولیس کے معرفت تمام لیڈیز والینٹرز کو ٹریننگ دینے کی بھی ہدایات دی, تاکہ برقعے میں آنے والی ہر لیڈیز کی جامع تلاشی لیڈی والینٹر کے ذریعے کی جاسکے ایس ایس پی ٹھٹھہ نے کہا کے پولیس افسران کو سختی سے ہدایات کی کہ موٹرسائیکلز و دیگر گاڑیاں مجالس سے کم سے کم 200 فٹ کی دوری پر پارک کی جائیں اسکے علاوه مجالس اور جلوسوں میں آنے والے ہر شخص کی والینٹر کے معرفت جامع تلاشی لی جائے گی۔مجالس اور جلوسوں کا وقت اور روٹ تبدیل نہیں ہوگا، لاؤڈ اسپیکر ایکٹ پر سختی سے عمل کروایا جائے، کیبل آپریٹرز اور آڈیو وڈیو شاپ والوں کو پابند کیا جائے کہ لاؤڈ اسپیکر کا غیر ضروری استعمال نہ کیا جائے خلاف ورزی کرنے کی صورت میں انکے خلاف قانونی کارروائی کی جائیگی، صرف آذان کے وقت لاؤڈ اسپیکر استعمال کیا جائے گا۔اسکے علاوه ایس ایس پی ٹھٹھہ نے کہا کہ جو پرانے مجالس اور جلوس ہیں وہ جلوس نکال سکتے ہیں اگر بغیر اجازت کوئی بھی نیا جلوس نکالا گیا تو اسکے خلاف قانونی کارروائی کی جائیگی اور اسکا ذمیوار اس تھانے کا ایس ایچ او خود ہوگا۔
ایس ایس پی ٹھٹھہ نے مزید کہا کہ جلوسوں کے دوران تمام دکانوں کو بند کروایا جائیگا، جلوسوں کے دوران اگر کسی بھی چیز، کسی بھی جگہ یا کسی حرکت پر شک ہو تو اسے کلیئر کیا جائے تاکہ جلوس کی روانگی بہتر ہوسکے، دوران جلوس گلیوں کو کھاردار تاروں سے سیل کیا جائیگا اور ہر گلی میں پولیس کے جوانوں کو تعینات کیا گیا ہے اور دوران جلوس روف ٹاپ سیکیورٹی بھی لگائی گئی ہیں تاکہ جلوس کے اردگرد نظر رکھی جاسکے
انہوں نے کہا کے ضلع ٹھٹھہ میں ٹوٹل 239 مجالس ہیں جن میں سے 38 انتہائی حساس، 18 حساس اور 183 نارمل ہیں، اسکے علاوہ ضلع بھر میں ٹوٹل 58 جلوس نکلتے ہیں جن میں سے 14 انتہائی حساس، 13 حساس اور 31 نارمل ہیں، اور ضلع بھر میں ٹوٹل 31 امام بارگاہیں ہیں جن میں سے 2 انتہائی حساس، 2 حساس اور 27 نارمل ہیں، جنکی سیکیورٹی کے لیئے 50 پولیس موبائلز، 46 موٹرسائیکلز/فائیٹرز جن میں 6 ڈی ایس پیز، آفیسرز این جی او 115، ہیڈکانسٹیبلز 139 اور کانسٹیبلز 944 کی ڈیوٹی لگائی گئی ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹا جاسکے۔ایس ایس پی ٹھٹھہ نے پولیس افسران کو تمام سختی سے ہدایت کی کہ محرم الحرام کے دوران جلوسوں، مجالس اور دوسرے مقاماتوں پر انتہائی الرٹ سیکیورٹی اقدامات کو یقینی بنایا جائے عمل درآمد کے حوالے سے کوئی بھی لاپرواہی ناقابلِ برداشت ہوگی، مجالس اور جلوسوں کے دوران تمام پولیس افسران جوان وائرلیس واکی ٹاکی کے ذریعے ہر وقت آپس ميں رابطے میں رہینگے اور دوران جلوس ہر خبر پولیس کنٹرول روم پر وائرلیس کے ذریعے دینی ہوگی، کسی بھی افسر یا جوان نے اپنے فرائض سرانجام دینے میں غفلت کی تو اسکے خلاف قانونی کی جائیگی

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题