ٹھٹھہ ،قومی شاہراہ پر موٹر سائیکل اور کوچ کے تصادم کے نتیجے میں مزید ایک زخمی 35 سالہ دم توڑ گیا

Published on February 22, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 317)      No Comments

ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ)چار دن قبل گجو کے قریب قومی شاہراہ پر موٹر سائیکل اور کوچ کے تصادم کے نتیجے میں مزید ایک زخمی 35 سالہ بلاول جوکھیو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جناح اسپتال کراچی میں فوت ہوگیا، تفصیلات کے مطابق چار دن قبل گجو کے قریب قومی شاہراہ پر موٹر سائیکل پر سوار درسانو چھنو کراچی کا رہائشی بلاول جوکھیو اپنی اہلیہ حسینہ جوکھیو اور دو بچیوں دو سالہ بشرا اور چار سالہ صفیہ کو لیکر گجو کے قریب درگاہ درس وریو پر حاضری کے بعد واپسی جارہا تھا کے پیچھے سے آنے والی کوچ کے زوردار ٹکر کے نتیجے میں موٹر سائیکل سواربلاول جوکھیوکی دونوں بیٹیاں فوت ہوگئیں تھیں جبکے بلاول جوکھیو اورا نکی اہلیہ کو شدید زخمی ہونے کے باعث کراچی جناح اسپتال منتقل کیا گیا تھا ، جو گذشہ دن جناح اسپتال کراچی میں فوت ہوگیا۔
میمن برادری کے دو گروہ میں ہونے والے تصادم 
ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ) ٹھٹھہ کی ساحلی علائقے میں سجن واری میں کچھ دن قبل میمن برادری کے دو گروہ میں ہونے والے تصادم کے نتیجے میں دو بھائیوں سمیت تین افراد کے قتل کے معاملے کو قتل کیس بگہان تھانے پر دونوں گروہ کی جانب سے الگ الگ کیس داخل ، مقتول بھائیوں حفیظ میمن اور جمیل میمن کی والد ہ حلیمہ میمن کی مدیت میں 6ملزمان کے خلاف کیس داخل کرادیا ہے ،اس سلسلے میں بگہان پولیس فریادی حلیمہ میمن کی مدیت میں زیردفاع 302اور 324 پی پی سی کے تحت دو مقتول بھائیوں کو قتل کرنے اور انکے ایک بھائی شہمیر میمن کو زخمی کرنے کا مقدمہ عثمان ،حسن،عرس،غلام حسین،مصری اور محمد میمن خلاف داخل کرلیا گیا ہے،جبکہ مذکورہ کیس میں مقتول گلی میمن کے بھائی احمد میمن کی مدیت میں زیر دفاع302 پی پی سی تحت ہلاک شدگان دونوں بھائیوں حفیظ میمن اور جمیل میمن سمیت مجید میمن کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے ،جبکہ بگہان پولیس نے گرفتار تین افراد ،عثمان میمن ،حسن میمن ،عرس میمن کی گرفتاری کو ظاہر کرکے مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ 
معذوری کوٹا کے تحت سرکاری نوکریاں دلانے کے لیے انٹرویو
ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ) ضلع ٹھٹھہ میں پڑے لکھے معذور لوگوں کی معذوری کوٹا کے تحت سرکاری نوکریاں دلانے کے لیے ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ کے آفیس میں ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ کی نگرانی ضلع ٹھٹھہ کے مختلف علائقوں سے آنے والے لوگوں سے انٹرویو لیے گئے ،پہلے دن ایک سو سے زائد معذور نوجوانوں سے انٹرویو لیے گئے، تفصیلات کے مطابق گذشتہ دن ڈی سی آفیس مکلی میں ضلع ٹھٹھہ کے معذور نوجوانوں کو سرکاری نوکریاں دینے کے لیے ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ مرزا ناصر بیگ کے نگرانی میں گذشتہ دن ایک سو سے زائد معذور نوجوانوں نے ڈی سی آفیس مکلی میں انٹرویو دئیے، اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ مرزا ناصر بیگ نے کہا کے ضلع ٹھٹھہ کے مختلف اداروں میں معذوروں کے لیے 5% کوٹا رکھا گیا ہے ، جبکے سیٹیں کم ہیں مگر امیدوار بہت زیادہ ہیں ، مگر ہم میرٹ کی بنیاد پر حقیقی معذورنوجوانوں کو نوکیریاں دینگے ،انہوں نے مزید کہا کے کل بھی معذور نوجوانوں سے انٹرویولیے جائینگے ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes