ق لیگ کے عبدالقدوس بزنجو 41 ووٹ لے کر وزیراعلیٰ بلوچستان منتخب

Published on January 13, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 685)      No Comments

کوئٹہ(یواین پی)مسلم لیگ ق کے عبدالقدوس بزنجونئے وزیراعلیٰ بلوچستان منتخب ہو گئے ،سپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ درانی کے مطابق نئے قائدایوان کیلئے کل 54 ووٹ کاسٹ ہوئے جن میں عبدالقدوس بزنجو نے 41 جبکہ ان کے مدمقابل پشتونخوا میپ کے آغا سید لیاقت نے 13 ووٹ حاصل کئے اور 9 ارکان نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان کے انتخاب کیلئے عبدالقدوس بزنجو اور آغا سید لیاقت کے درمیان مقابلہ ہواجس میں 54 ارکان نے حصہ لیا،وزیراعلیٰ بلوچستان کیلئے ق لیگ کے امیدوار عبدالقدوس بزنجو نے 41 ، پشتونخوا میپ کے آغا سید لیاقت نے صرف 13 ووٹ حاصل کئے جبکہ 9 ارکان نے ووٹنگ کے عمل میں حصہ نہیں لیا۔
پشونخوا میپ کے منظور کاکڑ ،نیشنل پارٹی کے مجیب الرحمان حسنی،خالدلانگو اورفتح بلیدی نے بھی عبدالقدوس بزنجو کے حق میں ووٹ دیا، نو منتخب وزیراعلیٰ بلوچستان آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme