کوئٹہ(یواین پی) وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اچانک شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور لوگوں میں گھل مل گئے۔ عوام اپنے درمیان وزیر اعلیٰ کو دیکھ کر حیران رہ گئے اور انہیں اپنے مسائل سے آگاء کیا۔وزیر اعلیٰ بلوچستان عبد القدوس بزنجو بلاخوف شہریوں میں گھل مل گئے اور ان کے مسائل سنے۔ شہریوں نے وزیر اعلیٰ کو اپنے درمیان پا کر خوشگوار حیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے انہیں سڑکوں کی حالت زار سے آگا کیا۔وزیر اعلیٰ نے گزشتہ 8 ماہ سے جناح روڈ کی مرمت کا کام بند ہونے کا سختی سے نوٹس لیا اور متعلقہ محکمے کے حکام کو ہدایت کی کہ جلد از جلد روڈ کی مرمت کا کام مکمل کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں کوئی کوتائی برداشت نہیں کی جائے گی۔وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا کہ ترقیاتی کاموں کی سست روی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور وہ وقتاً فوقتاً ان جاری منصوبوں کا جائزہ لیتے رہیں گے۔