قادری اور اس کے حواری 30 مئی تک تاریخ پہ تاریخ دیتے رہیں گے؛رانا ثناء اﷲ

Published on January 22, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 239)      No Comments

فیصل آباد( یواین پی) صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اﷲ خاں نے کہا ہے کہ قادری اور اس کے حواری 30 مئی تک تاریخ پہ تاریخ دیتے رہیں گے, آئندہ الیکشن میں ترقی اور انتشار کے مابین مقابلہ ہو گا شر اور انتقام کی قوتیں الیکشن میں ناکام ہو جائیں گی، طاہر القادری اور اپوزیشن جماعتیں کا ایجنڈ ملک میں عدم استحکام اور انتشار پھیلا کر عوام کے فلاحی اور ترقیاتی منصوبوں کو روکنا ہے مگر پاکستان کی کے غیور عوام ان کی ہر کوشش کو ناکام بنائیں گے الیکشن وقت پر ہی ہوں گے اور 2018ء کا میں ہونے والے انتخابات ایک ریفرنڈم ہو گا اور ووٹر پرچی کی طاقت سے فیصلہ کریں گے کہ گذشتہ پانچ سال میں سازشوں کے باجود عوام کی بہتر کی لئے کس نے کام کیا مسلم لیگ ن ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے عوام پارٹی کے سربراہ میاں نواز شریف کے ساتھ کرتے ہیں اور آئندہ بھی ان کی جماعت کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے شیخ رشید استعفیٰ کے اعلان کے بعد اب شیطان کی طرح قید ہو چکے ہیں قادری کے جلسے میں سب لعنتیں ایک سٹیج پر اکٹھے بیٹھے تھے طاہر القادری نے ساڑھے سال سے انتشار کی سیاست کی ہے، زینب کیس میں ملک کی تمام ایجنسیاں کام کر رہی ہیں جلد ہی ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا، چیف جسٹس پورے ملک کے لئے باعزت ہیں سپریم کورٹ سے سیاستدانوں اور افسران کو اس طرح ریمارکس ملنا افسوناک ہیں جب جج افسران کی بے عزتی کریں گے تو پھر وہ کام کیا خاک کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قاری چوک نواباں والا میں اڑھائی کروڑ روپے کی لاگت سے کمیونٹی سنٹر کا سنگ بنیاد کی تقریب اور ستیانہ روڈ پر تقریب سے خطاب اور میڈیا گفتگو کرتے ہوئے کیا صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اﷲ خاں نے مزید کہا کہ میڈیا پہ وائس چانسلرز اور اداروں کے افسران کے بے عزتی کی باتیں آئے روز نشر ہو رہی ہیں اگر کوئی بھی ملازم یا افسر غلطی کرتا ہے تو اسے سزاء ملنی چاہئے سول انتظامیہ کے ادارے کی کارگردگی پر بات نہیں ہونی چاہئے حمزہ شہباز کے متعلق ریمارکس سے افسوس ہوا ہے بئیریر اور ناکے صرف پولیس لگا سکتی ہے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اگر کسی کی جان کو خطرہ محسوس کریں تو وہاں بیئریر لگائے جا سکتے ہیں، سازشی عناصر چین سے بیٹھنے والے نہیں ہیں ان کا ایجنڈا ملک میں سازشیں کرنا ہے قادری اور اس حواریوں نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کے ورثاء کو یرغمال بنایا ہوا ہے یہ 30 مئی تک تاریخ پے تاریخ دیتے رہیں گے اور ان کو ناکامی کے صرف کچھ حاصل نہیں ہو گا انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کا 27 جنوری کو جڑانوالہ میں جلسہ تاریخ ساز ہو گا میاں نواز شریف اس قبل کئی بار فیصل آباد تشریف لا چکے ہیں پانامہ فیصلے کے بعد ان سے عوام کا پیار کا رشتہ مزید مضبوظ ہو چکا ہے تمام اراکین اسمبلی اور ضلع کونسل ممبران میاں نواز شریف کا شاندار استقبال کریں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme