ڈانس کی ویڈیو دوبارہ وائرل ہونے پر ریحام خان کا ردعمل

Published on January 22, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 283)      No Comments

لاہور ( یواین پی) ریحام خان نے سوشل میڈیا پر اپنے ڈانس کی ویڈیو دوبارہ وائرل ہونے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں میں ریاکار نہیں بلکہ اپنے ماضی اور حال کی مکمل ذمہ دار ہوں۔ان دنوں سوشل میڈیا پر عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی ایک پرانی ویڈیو دوبارہ وائرل ہو چکی ہے جس میں وہ ڈانس کرتی نظر آ رہی ہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لوگوں نے نا صرف ان کے لباس پر تنقید کی ہے بلکہ ان کے ڈانس پر بھی کمنٹس کیے ہیں۔ریحام خان نے اس تنقید کا بھرپور جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں ریاکار نہیں، میں اپنے ماضی اور حال کی پوری ذمہ داری لیتی ہوں۔ دوسروں کی طرح بند دروزاوں کے پیچھے چھپی کوئی بات نہیں ہے۔ میں نے جو بھی ماضی میں کیا اور جو کام بھی اب کرتی ہوں، ٹی وی چینلز پر سب کے سامنے آ کر کرتی ہوں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy