جو ہم سے استفیٰ لینے آیا وہ اپنا زبانی استفیٰ دے کر دو بئی چلا گیا سعد رفیق

Published on January 22, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 433)      No Comments

اوکاڑہ (یو این پی )پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنماء وفاقی زیر ریلوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ جو ہم سے استفیٰ لینے آیا وہ اپنا زبانی استفیٰ دے کر دو بئی چلا گیا یہ ابھی استفیٰ نہیں دے گا 31جنوری کے بعد دے گا شیخ رشید میں اتنی طاقت نہیں کہ وہ ابھی اپنا استفیٰ دے یہ بذدل ہے اس کو معلوم ہے کہ اگر 31جنوری سے پہلے استفیٰ دیتا ہے تو اسکی سیٹ پر ضمنی الیکشن ہوگا اگر31جنوری کے بعد دے گا تو الیکشن نہیں ہو گا پی پی پی کے قائد ذوالفقار علی بھٹو کو جب پھا نسی لگی تو وہ غلط فیصلہ تھا وہ قبر سے بھی حکومت کرتا رہا بھلا ہو زرداری کا جس نے پی پی پی کو ختم کر دیا ہم نے خان صاحب کے استفٰوں کو گلے سے لگا یا جب انہوں نے دھرنے کے دوران استفیٰ دیے اورہم نے منظور نہیں کیے کیونکہ ہم نہیں چاہتے تھے کہ یہ در بدر رہوں ہم کسی کو لعنتی نہیں کہتے یہ لوگ ووٹ بھی لیتے ہیں اور لعنتی بھی بنتے ہیں ہم نے خدا کو جان دینی ہے ہم کو ئی فرشتے نہیں کہ ہم سے غلطی نہ ہو ہم نے جو عدے کیے وہ الحمد اللہ پورے کر دیے ہیں ان خیالات کا اِظہار انہوں نے اوکاڑہ میں اوکاڑہ ریلوئے اسٹیشن اسٹیٹ آف آرٹ کا افتتاح کرتے ہوئے کیا اس موقع پرجلسے سے پالیمانی سیکرٹری عاشق کرمانی ،ایم این اے چوہدری ریاض الحق جج،میاں محمد منیر، راؤ اجمل،چوہدری ندیم عباس ربیرہ نے بھی خطاب کیا خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ قادر آباد کا پاور پلانٹ بنا نہیں بلکہ اُگا ہ ہے ہم نے لوڈشیڈنگ کو ختم کیا سی این جی فلنگ اسٹیشنوں کی لمبی لمبی قطاروں کو ختم کیا اُنہوں نے ایک بار پھر اپنے کارکنوں کو تاکید کی کہ کسی مخالف کو لعنتی نہیں کہنا اپنے اخلاق اور اپنے کردار سے جواب دینا ہے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ چار ما ہ الیکشن میں رہ گئے ہیں وہ خیبر پختونخاں پر توجہ دیں ورنہ یہ صوبہ بھی آپکے ہاتھ سے نکل جا ئیگا
اوکاڑہ ریلوئے اسٹیشن کے افتتاح کے موقع پہ گو نواز گو کے نعرے
اوکاڑہ (یو این پی )اوکاڑہ ریلوئے اسٹیشن کے افتتاح کے موقع پر سٹیج کے پاس کھڑے پر جوش کارکنوں نے مشہور نعرہ گو نواز گو کے نعرے لگا دیے اور بھنگڑا ڈالنا شروع کر دیا ۔
خواجہ سعد رفیق نے تمام مطالبے نظر انداز کرتے ہو ئے جواب دیے بغیر چلے گئے 
اوکاڑہ (یو این پی )خواجہ سعد رفیق سے اوکاڑہ کے ایم این اے اور ایم پی ایز نے اوکاڑہ کی عوام کی طرف سے مطالبے پیش کئے تو وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے تمام مطالبے نظر انداز کرتے ہو ئے جواب دیے بغیر چلے گئے ان مطالبوں میں ایک مطا لبہ وہ تھا کہ نہر والا پھاٹک کو کھولنا تھا جوپہلے جلسہ میں خواجہ سعد رفیق نے کھولنے کاحکم دیا تھا لیکن نہیں کھولا گیا آج پھر یہی مطالبہ دوھرایا گیا لیکن ان سنی کرکے چلے گئے ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme