محکمہ صحت کی غفلت کے باعث بگوانی میں پولیو کا کیس سامنے آگیا

Published on January 24, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 562)      No Comments

ڈیرہ اسماعیل خان (یوا ین پی)محکمہ صحت کی غفلت کے باعث بگوانی میں پولیو کا کیس سامنے آگیا ‘ سات سالہ عزیر پولیو کا شکار نکالا ‘ میرے بیٹے کا علاج کراتے ہوئے اس کی معذوری ختم کی جائے ‘ پولیو کاشکار عزیر کا والد ۔ تفصیلات کے مطابق شیر زمان سکنہ بگوانی نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویز خٹک سے اپیل کی ہے کہ میرا سات سالہ بیٹا عزیر پولیو کے مرض میں مبتلا نکلا ہے ‘ جس کی وجہ سے وہ معذور ہو چکا ہے ‘ محکمہ صحت ڈیرہ اس کے ساتھ کوئی تعاون نہیں کر رہا ‘ میرے بیٹے کے ٹسٹ کئے جائیں اور مستقل بنیادیوں پر پولیو کا علاج کرایا جائے تاکہ وہ دوسرے بچوں کی طرح کھیل کود سکے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes