نادرا کے بعد محکمہ پاسپورٹ بھی مرد کو عورت اور عورت کو مرد بنانے لگا

Published on January 24, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 2,226)      No Comments

جدہ( زکیر احمد بھٹی)نادرا کے بعد محکمہ پاسپورٹ بھی مرد کو عورت اور عورت کو مرد بنانے لگا۔ مدینہ منورہ میں مقیم پاکستانی کے پاسپورٹ پر عورت کی تصویر لگا دی گئی۔ محمد تنویر کا پاسپورٹ 15اگست2017 ء کو ختم ہوا تو اس نے آن لائن دوبارہ پاسپورٹ جمع کروا دیا مگر جب اس کا پاسپورٹ اسلام آباد سے تجدیدہو کر سعودی عرب پہنچا تو اس کے نئے پاسپورٹ پر نام تو اسی کا تھا مگر اس کی تصویر ایک عورت کی تصویر سے تبدیل ہو چکی تھی۔ محمد تنویر کا کہنا ہے کہ وہ اب جدہ آفس کے چکر لگا رہا ہے مگر اس کا پاسپورٹ درست نہیں کیا جا رہا۔ اس نے اعلی احکام سے اپیل کی ہے کہ اس کا پاسپورٹ درست کیا جائے تاکہ وہ پاکستان جا سکے

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes