وادی نیلم میں موسلا دھار بارش بالائی علاقوں میں برف باری، رابطہ سڑکیں بند

Published on January 30, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 384)      No Comments

آٹھ مقام (یوا ین پی) وادی نیلم میں موسلا دھار بارش بالائی علاقوں میں برف باری، رابطہ سڑکیں بند ، سردی کی شدت میں اضافہ، بجلی مواصلات کا نظام درہم برہم،حکومت خواب خرگوش کے مزوں میں مصروف، ضلعی انتظامیہ غائب۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کی شام سے شروع ہونے والی بارش اور برف باری کا سلسلہ وادی نیلم میں جاری ہے ۔ زیریں علاقوں میں موسلا دھار بارش کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے شاہرائے نیلم بند ہوگئی ہے۔ جبکہ بالائی نیلم میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے ۔ گریس، شونٹھر، سرگن اور جاگراں سب ویلیز کا زمینی رابطہ منقطع ہو کر رہ گیا ہے ۔ درجہ حرارت کم ہونے کی وجہ سے گریس ویلی میں دریائے نیلم منجمند ہو گیا ہے ۔ جبکہ بالائی علاقوں میں ادویات اور خوراک کی بھی قلت کا سامنا ہے ۔ حکومت کی طرف سے کسی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے اس سال خوراک کا ذخیرہ نہیں کیا گیا ہے ۔ عوام کی طوف سے توجہ مبذول کروانے کے باوجود نوٹس نہیں لیا گیا ہے۔ برف باری کی وجہ سے برقانی تودے گرنے کی وجہ سے بالائی علاقوں کی رابطہ سڑکیں بھی بند پڑی ہوئی ہیں ۔ بجلی مواصلات کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ حکومت کی غفلت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے غائب ہے۔ سرکاری دفاتر میں بھی حاضری نہ ہونے کے برا برہے شدید سردی کی وجہ سے روز مرہ معمولات بری طرح متاثر ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog