غریب شخص کا زیر تعمیر گھر اور چار دیواری گرا کر ملزمان سامان تعمیر وغیرہ اٹھا کر لے گئے

Published on February 8, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 418)      No Comments

\"NewUNN\"
ہارون آباد(یواین پی)غریب شخص کا زیر تعمیر گھر اور چار دیواری گرا کر ملزمان سامان تعمیر وغیرہ اٹھا کر لے گئے ،غریب شخص کی درخواست پر ملزمان کے خلاف تھانہ صدر میں مقدمہ درج ،ایک ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد ایس ایچ او تھانہ صدر نے بھاری رشوت لے کر چھوڑ دیا مظلوم محمد رمضان شیخ کی دہائی اور فریاد ۔اس ملزم کی شادی تھی اور میں نے ڈی پی او کے کہنے پر اس کو چھوڑا ہے ،ایس ایچ او تھانہ صد ر بشیر احمد پہلوان کا موقف،مدعی مقدمہ محمد رمضان شیخ سکنہ 68فور آرکے مطابق وہ ایک غریب شخص ہے اور اس نے چک میں محمد احمد سے 10مرلے جگہ خرید کر اپنا مکان تعمیر کرنا شروع کیا جب کافی تعمیر ہو گیا اور چھتوں تک تعمیر پہنچ گئی تو نذیر احمد ،ابرار احمد اپنے پانچ کس ساتھیوں کے ہمراہ مسلح ہو کر پہنچ گئے اور زبردستی دیواریں گرا کر اس تعمیر کا سامان گارڈر ونڈو غیرہ زبردستی اٹھا کر لے گئے تھانہ صدر پولیس نے ملزم ابرار احمد کو گرفتار کر لیا مگر پھر اس کو چھوڑ دیا ۔غریب مظلوم شخص محمد رمضان شیخ نے احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے تو جگہ خریدی تھی اور بڑی مشکل سے پائی پائی اکٹھی کر کے مکان بنا رہا تھا مگر مجھ پر ظلم کیا گیا اور میرا مکان گرا کر سامان چوری کر کے ظلم کی حد کر دی تھانہ صدر کے ایس ایچ او نے ملزم ابرار احمد کو بھاری رشوت لے کر چھوڑ دیا ۔مجھے انصاف دلایا جائے ایس ایچ او تھانہ صدر بشیر احمد پہلوان نے موقف دیتے ہوئے کہا کہ رشوت کی باتیں جھوٹی ہیں ابرابرا حمد کی شادی تھی اور میں نے ڈی پی او صاحب کے کہنے پر اس کو چھوڑا ہے کوئی رشوت نہیں لی اور رشوت کی بات غلط ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy