ایس ایس پی تشدد،پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس، شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت منظور

Published on January 31, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 381)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)انسداد دہشتگردی عدالت نے ایس ایس پی تشدد، پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس میں شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت منظور کر لی،اے ٹی سی نے تحریک انصاف کے رہنما کو ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی دھرنے کے دوران بنائے گئے مقدمات میںانسداد دہشتگردی عدالت میں پیش ہوئے،مقدمات کی سماعت اے ٹی سی کے جج شاہ رخ ارجمند نے کی۔عدالت نے پی ٹی آئی رہنما کی 8 فروری تک عبوری ضمانت منظور کر لی اور انہیں ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔واضح رہے کہ 2014 ءکے دھرنے میں ایس ایس پی تشدد، پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس میں عمران خان سمیت پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت اور عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری پر مقدمات درج ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes