اسلام آباد ،لاہور، پشاور، سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

Published on January 31, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 537)      No Comments

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 6 اعشاریہ 2 ریکارڈ کی گئی
جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے
لسبیلہ میں زلزلے کے باعث کئی گھروں میں دراڑیں پڑ گئیں، جبکہ چھت گرنے سے 2 سال کی بچی جاں بحق اور 9 افرادزخمی ہوگئے
لاہور / اسلام آباد(یوا ین پی) لاہور، اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ جس پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگوں گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ ورد کرتے رہے۔لسبیلہ کے علاقے بیلہ میں مکان کی چھت گرنے سے ایک بچی جاں بحق اور 9 افراد زخمی ہو گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 6 اعشاریہ 2 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش تھا، زلزنے کی زیر زمین گہرائی 169 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔تفصیلات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے گوجرانوالہ،کمالیہ،سرگودھا،جہلم ،اسلام آباد ،لاہور، پشاور،کوٹلی،راولہ کوٹ،مظفر آباد،میر پور آزاد کشمیر ،ایبٹ آباد،کوہاٹ،مالاکنڈ،لوئر دیر بڈ گرام، فیصل آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، ڈسکہ ، سمبڑیال، مرید کے میں محسوس کئے گئے ۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔جس کے بعد لوگ کلمہ طیب کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے اور لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔لسبیلہ کے علاقے بیلہ میں مکان کی چھت گرنے سے ایک بچی جاں بحق اور 9 افراد زخمی ہو گئے ،شہر کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی اور سکولوں میں چھٹی دے دی گئی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes