کٹاس راج مندر کیس، صدیق الفاروق کو چیئرمین متروکہ وقف املاک کو فوری عہدے سے ہٹانے کا حکم

Published on January 31, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 248)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) سپریم کورٹ نے چیئرمین متروکہ وقف املاک صدیق الفاروق کو عہدے سے ہٹاتے ہوئے نیا چیئرمین تعینات کرنے کا حکم دیدیا ہے۔سپریم کورٹ میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کٹاس راج مندر از خود نوٹس کیس کی سماعت کی جس دوران ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے صدیق الفاروق سے متعلق ریکارڈ پیش کیا اور عدالت کو بتایا کہ ان کی مدت ختم ہو چکی ہے۔ سپریم کورٹ نے گزشتہ روز ان سے متعلق ریکارڈ طلب کیا تھا جس کا آج جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ یہ عہدہ نیم عدالتی ہے جس پر صدیق الفاروق کی تعیناتی سیاسی اقربا پروری ہے۔ ان کا تعلق حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) سے ہے اس لئے انہیں نوازنے کیلئے یہ عہدہ دیا گیا۔ سپریم کورٹ نے چیئرمین مترکہ وقف املاک صدیق الفاروق کو فوری طور پر عہدے سے ہٹانے اور حکومت کو قوانین کے تحت نئے چیئرمین کے تقرر کا حکم دیدیا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题